تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

چین کی سب سے بڑی فوجی پریڈ

by ویب ڈیسک
ستمبر 3, 2025
چین کی سب سے بڑی فوجی پریڈ
Share on FacebookShare on Twitter
  • بیجنگ کے تیانمن اسکوائر میں دوسری عالمی جنگ میں جاپان کی شکست کے 80 برس مکمل ہونے پر ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 50 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔

  • اعلیٰ عالمی قیادت کی موجودگی
    صدر شی جن پنگ کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن اور پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف بھی شریک تھے۔

  • شی جن پنگ کا تاریخی خطاب
    صدر شی نے کہا کہ ”انسانیت امن اور جنگ، مکالمہ اور تصادم کے فیصلہ کن موڑ پر کھڑی ہے“۔ انہوں نے چینی عوام کو ”تاریخ کے درست رخ پر ڈٹا ہوا“ قرار دیا۔

  • جدید ہتھیاروں کی نمائش
    پریڈ میں ہائپر سونک میزائل، زیرآب ڈرون، اور ہتھیاروں سے لیس ’روبوٹ وولف‘ جیسے جدید ترین ہتھیار پیش کیے گئے۔ اختتام پر 80 ہزار سفید پرندے امن کی علامت کے طور پر آزاد کیے گئے۔

  • شی کا ماﺅ زے تنگ اسٹائل لباس
    صدر شی جن پنگ نے سرخ قالین پر 25 سے زائد عالمی رہنماؤں کا استقبال کیا۔ ان کی اہلیہ پینگ لی یوان نے مہمانوں کو انگریزی میں خوش آمدید کہا۔

  • ٹرمپ کا ردِعمل
     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر طنزیہ انداز میں کہا: ”میری طرف سے پیوٹن اور کِم جونگ اُن کو سلام کہیے جب آپ امریکا کے خلاف سازش کر رہے ہیں“۔

  • تائیوان کا مؤقف
    تائیوان کے صدر لائی چنگ-تے نے کہا کہ ”تائیوان امن کو بندوق کی نالی سے نہیں مناتا“ اور شہریوں کو پریڈ میں شرکت سے روکا گیا۔

  • نئے عالمی نظام کا ویژن
    شی جن پنگ نے دوسری عالمی جنگ کو چین کی عظیم نشاۃ ثانیہ کا موڑ قرار دیتے ہوئے بالادستی اور طاقت کی سیاست کے خلاف نئے عالمی اتحاد پر زور دیا۔

  • روس، چین اور شمالی کوریا کا ممکنہ اتحاد
    تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اجتماع تینوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا اشارہ ہو سکتا ہے۔ روس اور شمالی کوریا کا حالیہ دفاعی معاہدہ اور چین کی قربت ایشیا پیسفک کے توازن کو بدل سکتی ہے۔

  • کِم جونگ اُن کی تاریخی شرکت
    66 برس بعد کسی شمالی کوریائی رہنما نے چینی فوجی پریڈ میں شرکت کی۔ کِم اپنی بیٹی جو اے کے ساتھ بیجنگ پہنچے لیکن پریڈ کے دوران وہ ان کے ساتھ نظر نہیں آئیں۔

Previous Post

بھارت نے چناب میں مزید پانی چھوڑ دیا

Next Post

سامعہ حجاب کا انکشاف: منگنی، رشتہ ختم ہونے کی وجوہات

Next Post
سامعہ حجاب کا انکشاف: منگنی، رشتہ ختم ہونے کی وجوہات

سامعہ حجاب کا انکشاف: منگنی، رشتہ ختم ہونے کی وجوہات

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist