تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان اور چین کا فیک نیوز کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

by ویب ڈیسک
جولائی 10, 2025
پاکستان اور چین کا فیک نیوز کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان اور چین نے جعلی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کے خلاف مشترکہ نشریاتی اقدامات اور میڈیا تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلہ بیجنگ میں پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا  تارڑ اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے شعبۂ تشہیر کی نائب سربراہ اور نیشنل ریڈیو و ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن کی وزیر، کاؤ شومین کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ دونوں ممالک نے تکنیکی تربیت، ادارہ جاتی اشتراک اور میڈیا میں جاری تعاون کو باہمی اعتماد اور دیرینہ دوستی کا مظہر قرار دیا۔ ملاقات میں سی سی ٹی وی اور پاکستان ٹیلی ویژن کے مابین معلومات کے تبادلے اور تعاون کو بڑھانے سے متعلق ایک مجوزہ معاہدے پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر اطلاعات عطا  تارڑ نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ میڈیا تعاون کو عملی شکل دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کے مطابق پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور اے پی پی جیسی قومی میڈیا تنظیمیں چین کی ترقی، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، سی پیک اور دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی و معاشی روابط کو عوام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی ٹی وی پر چینی پروگرام، ڈاکیومنٹریز اور خبریں اردو زبان میں نشر کی جا رہی ہیں، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان فکری اور ثقافتی پُل تعمیر ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر  نے ’چائنا نیوز سروس‘ کے ذریعے چینی قارئین تک پاکستانی بیانیے کی مؤثر ترسیل کو ایک سنگِ میل قرار دیا۔

حال ہی میں پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا پر پاکستان اور چین کے نوجوانوں کے درمیان اظہارِ یکجہتی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوامی تعلقات کی گہرائی کا مظہر ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے ڈیجیٹل انفلوئنسرز کے تبادلوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نمائندوں کے باہمی دورے دوطرفہ تعلقات میں نئی روح پھونک سکتے ہیں۔ چینی وزیر کاؤ شومین نے کہا کہ چین پاکستان کو ایک قابلِ اعتماد شراکت دار تصور کرتا ہے، اور دونوں ممالک کے میڈیا ادارے تجربات اور مہارت کے تبادلے سے مزید قریب آ سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا، ثقافت اور عوامی سطح پر روابط کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت مضبوط کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں برس فروری میں پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے بھی کہا تھا کہ چین تعلیم، میڈیا، تھنک ٹینکس، نوجوانوں کے تبادلوں، فلم اور ٹیلی ویژن جیسے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے تاکہ تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھنے کے عمل کو فروغ دیا جا سکے۔

Previous Post

فیلڈ مارشل کے صدر بننے کا کوئی خیال موجود نہیں، وزیر داخلہ

Next Post

بھارت کا ایشین کرکٹ کونسل کی ڈھاکا میٹنگ میں شرکت سے انکار

Next Post
بھارت کا  ایشین کرکٹ کونسل کی ڈھاکا میٹنگ میں شرکت سے انکار

بھارت کا ایشین کرکٹ کونسل کی ڈھاکا میٹنگ میں شرکت سے انکار

Discussion about this post

تار نامہ

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

ٹرمپ انتظامیہ کی  اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

امریکہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق

ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist