بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بلااشتعال حملے پر چینی وزارت خارجہ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے افسوسناک اور خطے کے امن کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت قابل افسوس ہے، اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر ہمیں گہری تشویش ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور بھارت دونوں ممالکپر زور دیتے ہیں کہ وہ امن کو پہلا موقع دیں، کشیدگی سے گریز کریں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے اجتناب ضروری ہے جو خطے میں کشیدگی کو بڑھاوا دیں یا عوام کے لیے خطرات پیدا کریں۔ چین نے ایک بار پھر امن، استحکام اور باہمی احترام پر مبنی پالیسی کی وکالت کی ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کی جارحیت نے خطے میں امن کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے، اور پاکستان اس حملے کا مؤثر دفاعی جواب دے چکا ہے۔
Discussion about this post