تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

آسڑیلیا : کم عمربچوں پرسوشل میڈیا کےاستعمال پر پابندی کا اطلاق ہوگیا

by ویب ڈیسک
دسمبر 10, 2025
cell phone
Share on FacebookShare on Twitter

آسٹریلیا نے تاریخ رقم کر دی،  وہ قدم اٹھا لیا جو دنیا کا کوئی ملک آج تک نہ اٹھا سکا۔ اب ملک بھر میں 16 سال سے کم عمر بچے کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔ انسٹاگرام، ٹک ٹاک، یوٹیوب سمیت بڑے پلیٹ فارمز پر کم عمر صارفین کے 10 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس ایک ہی حکم نامے کے تحت بند کر دیے گئے، جس کے بعد ڈیجیٹل دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے۔ماہرین برسوں سے خبردار کرتے آئے ہیں کہ سوشل میڈیا کم عمر ذہنوں کیلئے کسی سست زہر سے کم نہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ نہ صرف بچوں کی ذہنی نشوونما کو متاثر کرتا ہے بلکہ ان کی بینائی، مطالعے کی صلاحیت، یادداشت اور الفاظ کے ذخیرے کو بھی کمزور کردیتا ہے۔ خاص طور پر 13 سال سے کم عمر وہ بچے جو روزانہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، تعلیم کے میدان میں تیزی سے پیچھے رہنے لگتے ہیں۔ ایسے بچوں کو بولنے، الفاظ سمجھنے، اور توجہ مرکوز رکھنے میں نمایاں مشکلات پیش آتی ہیں۔ صرف ذہنی کمزوری ہی نہیں، بچوں کے رویّے میں اچانک تبدیلیاں، بے جا غصہ، ضد، اور چھوٹوں پر تشدد جیسے رجحانات بھی سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال سے جڑے ہوئے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صرف ایک گھنٹہ سکرولنگ بھی بچے کی پڑھنے لکھنے کی صلاحیت کو منفی سمت میں دھکیل دیتی ہے۔ ایسے میں آسٹریلوی حکومت کا یہ جرات مندانہ فیصلہ والدین، ماہرینِ نفسیات، اور بچوں کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

cell phone

حکومت نے صرف پابندی ہی نہیں لگائی بلکہ پلیٹ فارمز کو ضابطوں کی خلاف ورزی پر 3 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر تک کا ریکارڈ جرمانہ بھی مقرر کر دیا ہے۔ ادھر پاکستان میں صورتحال اس کے برعکس ہے۔ ملک میں اس وقت تقریباً 17 کروڑ اسمارٹ فون صارفین موجود ہیں، اور اکثر گھروں میں بچے بلا روک ٹوک موبائل فون اور سوشل میڈیا استعمال کر رہے ہیں۔ یہ وہ لمحہ ہے جہاں آسٹریلیا کا قدم پوری دنیا، خصوصاً پاکستان کے لئے ایک سبق اور ایک تنبیہ کی حیثیت رکھتا ہے  کہ اگر آج بچوں کو بچایا نہ گیا تو کل ان کا مستقبل ہاتھ سے نکل جائے گا۔

Previous Post

پاک بحریہ آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے

Next Post

خیبرپختونخوا : گاڑی کا نمبر اب شہری کی ملکیت ہوگا

Next Post
karachi traffic

خیبرپختونخوا : گاڑی کا نمبر اب شہری کی ملکیت ہوگا

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist