پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو ایک بار پھر ممکنہ سست روی کا سامنا، پی ٹی سی ایل نے خبردار کر دیا ہے کہ زیرِ سمندر کیبل کی مرمت کے باعث کل ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو سکتی ہے۔

پی ٹی سی ایل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری بیان میں بتایا کہ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندر کی گہرائی میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے۔ مرمت کا عمل 14 اکتوبر کی صبح 11 بجے شروع ہوگا اور اندازاً 18 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان پی ٹی سی ایل گروپ کے مطابق، اس دوران صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کمپنی نے عارضی تکلیف کے لیے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی ٹیمیں متبادل ذرائع سے خدمات کو ممکنہ حد تک برقرار رکھنے کی کوشش کریں گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ مہینے بھی سعودی سمندری حدود میں زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کو نقصان پہنچنے کے باعث انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی تھیں۔
Dear Customers,
A maintenance activity is planned on one of our Submarine cables to repair a faulty repeater. The activity will start on October 14, 2025 around 11AM PST which can last for upto 18 hours. Customers will face service degradation. We regret the inconvenience please
— PTCL (@PTCLOfficial) October 13, 2025
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ زیرِ سمندر کیبل میں خرابی کے سبب پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہو رہی ہو۔ صرف سال 2024 میں ہی متعدد بار صارفین کو سست انٹرنیٹ اور سروس میں خلل کا سامنا کرنا پڑا۔ رواں سال 3 جنوری کو بھی "اے اے ای-1” کیبل میں خرابی کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ متاثر ہوا تھا، تاہم پی ٹی سی ایل کی ٹیموں نے شب و روز کی محنت کے بعد 16 جنوری کو سروس مکمل طور پر بحال کر دی تھی۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کا زیادہ تر انحصار زیرِ سمندر کیبلز پر ہے، اس لیے کسی بھی فنی خرابی کا براہِ راست اثر لاکھوں صارفین، کاروباروں اور آن لائن سرگرمیوں پر پڑتا ہے۔







Discussion about this post