تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نگراں وزیراعٖظم کی کابینہ

by ویب ڈیسک
اگست 17, 2023
Share on FacebookShare on Twitter

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا۔ وفاقی کابینہ میں 11 وفاقی وزیر اور 7 معاون خصوصی شامل ہیں۔ نگراں کابینہ میں سمیع سعید کو وزارت منصوبہ بندی و ترقی کا قلمدان سونپا گیا جبکہ جمال شاہ کو وزارت قومی ورثہ و ثقافت کا قلمدان دیا گیا ہے۔ انیق احمد کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی جبکہ کیپٹن (ر) شاہد اشرف تارڑ کو مواصلات، ریلویز، پوسٹل سروسز، پورٹس اور میری ٹائم افیئرز کی وزارتیں دے دی گئیں، خلیل جارج کو وزارت انسانی حقوق، ویمن امپاورمنٹ کا قلمدان دے دیا گیا۔ سمیع سعید کو منصوبہ بندی و ترقیات کا وزیر بنایا گیا ہے، گوہر اعجاز کے پاس صنعت و تجارت کی وزارت آئی ہے۔ احمد عرفان اسلم کو لا اینڈ جسٹس، نیشنل ریسورسز موسمیاتی تبدیلی اور پانی کی وزارت دی گئی۔ نگراں کابینہ میں محمد علی کو انرجی اینڈ پاور اور پیٹرولیم کی وزارت کا قلمدان دے دیا گیا، شمشاد اختر کو وزارت فنانس اینڈ ریونیو، اکنامک افیئرز، شماریات اور نجکاری کا قلمدان دے دیا گیا۔ گوہر اعجاز کو کامرس، ٹیکسٹائل، انڈسٹریز اور پروڈکشن کی وزارت کا قلمدان دے دیا گیا۔عمر سیف کو وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان دے دیا گیا، ۔احد چیمہ کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ، ایئر مارشل (ر) فرحت حسین کو مشیر برائے ایوی ایشن تعینات کر دیا گیا۔  جواد سہراب ملک وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے اوورسیز، وائس ایڈمرل (ر) افتخار راؤ کو وزیراعظم کا مشیر خصوصی برائے میری ٹائم افیئرز تعینات کیا گیا۔  وقار مسعود کو مشیر خزانہ جبکہ مشال ملک وزیر اعظم کی مشیر خصوصی برائے انسانی حقوق و ویمن امپاورمنٹ ہوں گی۔ سیدہ عارفہ زہرہ وزیراعظم کی مشیر خصوصی برائے تعلیم اور قومی ہم آہنگی تعینات کیا گیا ہے۔ وصی شاہ وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے سیاحت تعینات کیا گیا ہے،

مرتضیٰ سولنگی، نگراں وزیر اطلاعات

ڈاکٹر جہانزیب خان وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے اسپیشل انویسمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) تعینات کیے گئے ہیں۔ اسی طرح تجربہ کار صحافی مرتضیٰ سولنگی کو وزارت  اطلاعات و نشریات دی گئی ہے۔نگراں کابینہ میں جلیل عباس جیلانی وزیرخارجہ ہوں گے۔

جلیل عباس جیلانی ، وزیر خارجہ

 

Previous Post

جڑانوالہ واقعہ : 600 سے زائد افراد گرفتار

Next Post

عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے

Next Post
پنجاب اسمبلی: 25 پی ٹی آئی منحرف ارکان کا فیصلہ محفوظ

عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist