تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

خضدار میں اسکول بس پر فتنۃ الہندوستان کے حملے کے مزید 2 طالبعلم شہید

by ویب ڈیسک
مئی 23, 2025
خضدار میں اسکول بس پر فتنۃ الہندوستان کے حملے کے مزید 2 طالبعلم شہید
Share on FacebookShare on Twitter

بلوچستان کے علاقے خضدار میں بچوں کو لے جانے والی اسکول بس پر ہونے والے سفاک دہشت گرد حملے میں مزید دو معصوم طالبعلم  13 سالہ حیدر اور 12 سالہ ملائکہ  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے، جس کے بعد اس خونی واقعے میں شہداء کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پشت پناہی سے کام کرنے والے دہشت گرد گروہ "فتنہ الہندوستان” نے کیا۔ سانحے میں شہید ہونے والوں میں 5 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں  جن کی عمریں اور معصوم چہرے اس المناک سانحے کو مزید کربناک بنا گئے۔ حملے کے بعد خضدار، اوکاڑہ، رحیم یار خان اور کلر سیداں کی فضائیں غم سے بوجھل، اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم بھی گزشتہ روز شہید ہو گئی تھی، جنہیں ان کی بہن عیشا سلیم کے ساتھ کلر سیداں میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سیاسی و سماجی رہنما، پاک فوج کے افسران اور سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔

اسی حملے میں شہید ہونے والی طالبات حفصہ کوثر اور ثانیہ سومرو کو بالترتیب اوکاڑہ اور رحیم یار خان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ ان معصوم بچوں کے جنازوں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا رہا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت اب بچوں کو نشانہ بنا کر اپنا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے لا رہا ہے۔ پاکستان کے حساس علاقوں، خصوصاً بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بدامنی پھیلانے کے لیے بھارت اپنی پراکسی تنظیموں کا سہارا لے رہا ہے۔ دفتر خارجہ، عسکری قیادت اور قومی سلامتی اداروں نے واضح پیغام دیا ہے کہ ان معصوم جانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ فتنہ الہندوستان اور اس کے بھارتی آقاؤں کو اس بہیمانہ جرم کا حساب دینا ہو گا۔ قوم یک زبان ہے: دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم متحد بھی ہیں اور پرعزم بھی۔

Previous Post

مودی کی اشتعال انگیزی پر پاکستان کا دو ٹوک پیغام:

Next Post

فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادت میں ملوث ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Next Post
فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادت میں ملوث ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادت میں ملوث ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist