تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سندھ حکومت کا تمام نجی اسکولوں میں بک بینک قائم کرنے کا فیصلہ

by ویب ڈیسک
مارچ 26, 2025
سندھ حکومت کا تمام نجی اسکولوں میں بک بینک قائم کرنے کا فیصلہ
Share on FacebookShare on Twitter

سندھ حکومت نے تمام نجی اسکولوں میں بک بینک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفیعہ ملاح نے بک بینک کے قیام کے لیے نجی اسکولوں کو خطوط ارسال کردیے۔ خط کے مطابق اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی نے ہدایت کی ہے کہ تمام نجی اسکولوں کو اپنے احاطے میں بک بینک قائم کرنا چاہیے، یہ اقدام تعلیمی وسائل کو بانٹنے کے لیے ایک معاون نظام بنائے گا، جس سے ضرورت مند طلبہ کے لیے زیادہ سے زیادہ رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ بک بینک ایک مرکزی ذخیرے کے طور پر کام کرے گا، اسکولوں کے ساتھ اس کی ترقی میں طلبہ، والدین اور کمیونٹی کے اراکین کو فعال طور پر شامل کیا جائے گا، جو طلبہ نئی کتابیں خرید سکتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے کہ وہ اپنی استعمال شدہ نصابی کتابیں عطیہ کریں، جس سے ان کے ساتھیوں کو فائدہ ہو۔  اگلی جماعت میں جانے والے طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنی نصابی کتابیں چھوٹے بہن بھائیوں یا طلبہ کو دیں، خاندانوں پر مالی دباؤ کو کم کریں اور وسائل کے موثر استعمال کو فروغ دیں۔ بک بینک کے مؤثر نفاذ کے لیے اسکول ایک فوکل پرسن کو نامزد کریں گے جو بک بینک کے مناسب کام کو یقینی بنانے کے لیے بک بینک کے تمام پہلوؤں کی نگرانی اور انتظام کا ذمہ دار ہوگا۔ اسکول عطیہ کردہ کتابیں استعمال کرنے والے طلبہ پر نئی کتابوں یا کورسز کی خریداری کے لیے کوئی شرط عائد نہیں کریں گے، اس ضمن میں طلبہ پر کوئی غیر ضروری دباؤ نہیں ہونا چاہیے۔

Previous Post

پاکستان اور چین سمیت آٹھ ممالک کی 70 کمپنیوں پر امریکی پابندیاں

Next Post

پاکستان کے قونصل جنرل کی ٹیکساس قونصلر کورپس استقبالیہ میں شرکت

Next Post
پاکستان کے قونصل جنرل کی ٹیکساس قونصلر کورپس استقبالیہ میں شرکت

پاکستان کے قونصل جنرل کی ٹیکساس قونصلر کورپس استقبالیہ میں شرکت

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist