تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

دھرمیندر کی موت کی خبروں پر اہلِ خانہ کا سخت ردِعمل

by ویب ڈیسک
نومبر 11, 2025
dharmendra
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی سینما کے عظیم لیجنڈ اور فلمی دنیا کے محبوب ستارے دھرمیندرکی وفات کی افواہوں نے گزشتہ شب سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی  تاہم ان کی اہلیہ، معروف اداکارہ اور رکنِ پارلیمنٹ ہیما مالنی نے ان خبروں کی دوٹوک تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دھرمیندر بالکل زندہ ہیں اور صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔ ہیما مالنی نے اپنے سخت ردِعمل میں کہا کہ ایسی جھوٹی اور غیر ذمہ دارانہ خبریں پھیلانا ناقابلِ معافی عمل ہے۔

What is happening is unforgivable! How can responsible channels spread false news about a person who is responding to treatment and is recovering? This is being extremely disrespectful and irresponsible. Please give due respect to the family and its need for privacy.

— Hema Malini (@dreamgirlhema) November 11, 2025

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا، “یہ شرمناک ہے کہ کچھ لوگ یا ادارے بغیر تصدیق کے کسی ایسے شخص کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں جو علاج کے دوران بہتر ہو رہا ہے۔ براہ کرم ہمارے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔”اداکارہ کے اس بیان کے بعد مداحوں نے اطمینان کا سانس لیا، جبکہ دھرمیندر کے چاہنے والوں نے ان کی صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ESHA DEOL (@imeshadeol)

دوسری جانب دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی، اداکارہ ایشا دیول نے بھی انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے لکھا، “میڈیا کی غلط اور بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کریں۔ پاپا بہتر ہو رہے ہیں، اور ہم ان کے مداحوں کی دعاؤں کے شکر گزار ہیں۔ براہ کرم ہمارے خاندان کو اس وقت پرائیویسی دی جائے۔” ذرائع کے مطابق، دھرمیندر کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ ڈاکٹروں کی خصوصی نگرانی میں زیرِ علاج ہیں۔ ہیما مالنی اور ایشا دیول دونوں نے میڈیا اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات کے پھیلاؤ سے گریز کریں، کیونکہ اس طرح کی افواہیں نہ صرف خاندان کے لیے تکلیف دہ ہوتی ہیں بلکہ ان لاکھوں مداحوں کے لیے بھی باعثِ اضطراب ہیں جو اپنے پسندیدہ فنکار کے خیرخواہ ہیں۔ فلمی دنیا کے سینئر فنکاروں اور مداحوں نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ دھرمیندر جلد صحتیاب ہو کر دوبارہ اپنی روایتی مسکراہٹ کے ساتھ عوام کے درمیان نظر آئیں گے۔

Previous Post

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

Next Post

امن صرف باہمی اعتماد، تعاون اور مشترکہ جدوجہد سے ہی ممکن ہے

Next Post
ایس سی او اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری

امن صرف باہمی اعتماد، تعاون اور مشترکہ جدوجہد سے ہی ممکن ہے

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist