پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات دینے والے امیدواروں کے لیے بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔سال 2026 کے امتحانات میں نقل، جعلسازی اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی ختم کرنے کے لیے طلبہ کی ڈیجیٹل بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔ یہ اہم فیصلہ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں پنجاب کے تمام نو تعلیمی بورڈز کے سینئر افسران شریک تھے۔ اب ہر طالب علم کو امتحانی ہال میں داخل ہونے سے پہلے اپنی شناخت ڈیجیٹل بائیومیٹرک کے ذریعے کرانی ہوگی، تاکہ ہر قدم پر شفافیت اور انصاف یقینی بنایا جا سکے۔پریکٹیکل امتحانات کے نظام میں بھی اصلاحات کی منظوری دی گئی ہے، جس میں جدید گریڈنگ سسٹم، لیبارٹریز میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل مارکنگ سسٹم شامل ہیں۔ یہ اقدامات طلبہ کی محنت کو حقیقی طور پر پرکھنے اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے کا فیصلہ ظاہر کرتے ہیں، تاکہ پنجاب کے ہر طالب علم کے لیے شفاف اور منصفانہ امتحانات یقینی بنائے جا سکیں۔








Discussion about this post