تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا گیا

by ویب ڈیسک
جون 23, 2025
جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران ایران پر امریکی حملوں اور اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کی بنیاد جھوٹ پر رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’امریکہ نے فردو، نطنز اور اصفہان میں ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا، جو سراسر کھلی جارحیت ہے۔ ہم ان حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔‘‘ بلاول نے واضح کیا کہ نہ صرف سائنسدانوں بلکہ صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس پر عالمی برادری کو فوری ردعمل دینا چاہیے۔ بلاول بھٹو نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’اکتوبر سے ہم نسل کشی دیکھ رہے ہیں، پہلے فلسطین، پھر یمن، اور اب ایران نشانے پر ہے۔ خطے میں ایک نیتن یاہو کی سستی کاپی موجود ہے، جسے ہم نے سفارتکاری، جنگ اور بیانیے کے میدان میں شکست دی ہے۔‘‘ انہوں نے سابق وزیرِاعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب کشمیر پر حملہ ہوا، سابق وزیراعظم نے کہا، ‘میں کیا کروں، بھارت سے جنگ چھیڑ دوں؟’ لیکن موجودہ حکومت نے بھارت کے چھ جہاز گرائے اور بھارت کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان جھکے گا نہیں۔‘‘ بلاول نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں صرف سڑکوں کے نام تبدیل کرتی رہیں، مگر آج بھارت کو بین الاقوامی سطح پر دفاعی پوزیشن اختیار کرنی پڑی ہے۔ ’’کشمیر جو کبھی بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا جاتا تھا، اب عالمی سطح پر تنازع بن چکا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ہماری سفارتی کامیابیوں کا تسلسل یہ ثابت کرتا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی پاکستان کو بدنام کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ چاہے وہ گرے لسٹ میں دھکیلنے کی سازش ہو یا اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے خلاف لابنگ، ہر محاذ پر بھارت کو شکست ہوئی اور پاکستان کو کامیابی ملی۔‘‘ چیئرمین پیپلز پارٹی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ’’اگر بھارت سندھ طاس معاہدہ تسلیم نہیں کرتا، تو جنگ ہوگی۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ بھارت ہار چکا اور پاکستان جیت چکا ہے۔‘‘ بلاول نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ ناگزیر تھا۔ ’’غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلے لینا پڑتے ہیں۔ جنگ ابھی رکی نہیں، صرف وقفہ آیا ہے۔‘‘ بی آئی ایس پی پروگرام کے لیے بجٹ میں اضافے، مہنگائی میں کمی اور تنخواہوں و پنشن میں ممکنہ بہتری پر انہوں نے وزیرِاعظم اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ آخر میں انہوں نے کہا: ’’ہم چاہتے ہیں بھارت کو امن کی راہ پر لانے پر مجبور کریں، کیونکہ پاکستان اور بھارت کے عوام کا اصل فائدہ صرف امن میں ہے۔ ہماری عوام معاشی جنگ لڑ رہی ہے، ہم ان کے ساتھ ہیں۔‘‘

Previous Post

امریکا ایران پر حملوں کے بعد یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کر سکتاہے

Next Post

پاکستان کی بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدودکی بندش میں مزید توسیع

Next Post
پاکستان کی بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدودکی بندش میں مزید توسیع

پاکستان کی بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدودکی بندش میں مزید توسیع

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist