تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد فائدہ اٹھا رہے ہیں

by ویب ڈیسک
مارچ 13, 2025
اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد فائدہ اٹھا رہے ہیں
Share on FacebookShare on Twitter

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی نیا مسئلہ نہیں، دہشت گردی کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے۔ ان کےمطابق جب وہ بچے تھے تب سے یہ دہشت گردی دیکھتے آرہے ہیں۔ بے نظیر بھٹو دہشت گردی کی وجہ سے شہید ہوئیں، نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا۔ شہباز شریف بھی نیشنل ایکشن پلان ٹو بنا سکتے ہیں۔

سانحہ اے پی ایس پر ہم نے سیاست کو ایک طرف رکھ کر قومی مفاد کو ترجیح دی اور نیشنل ایکشن پلان کی توثیق کی، ہم نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی تھی۔ اس وقت ہم ماضی سے زیادہ خطرناک دور سے گزر رہے ہیں،  اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد فائدہ اٹھا رہے ہیں، پختون خوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں، ہر دہشت گردی کا واقعہ پچھلے واقعے سے زیادہ خطرناک ہے، ان دہشت گردوں کا کوئی نظریہ نہیں ہوتا ان کی کوئی سیاست نہیں ہوتی۔ ان سے قبل قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے بولان واقعہ کو جس طرح پیش کیا وہ سب نے پڑھا، فوج کی کامیابی کے بجائے کہا گیا دہشتگردوں نے لوگوں کوخود چھوڑ دیا۔  باہر بیٹھے بھگوڑوں کا نام لے کر ہاؤس کا تقدس مجروح کیوں کروں؟ ان میں اتنی جرات نہیں کہ یہاں آکر قانون کا سامنا کرسکیں، سیکیورٹی فورسزنےواقعہ میں ملوث دہشتگردوں کامکمل صفایا کیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں یہ بڑا سنگ میل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جعفرایکسپریس واقعہ میں بہت اموات ہوسکتی تھیں، سیکیورٹی فورسز نے بڑی اموات سے بچایا، دہشتگردی کیخلاف قوم افواج کےساتھ کھڑی رہے تو ہم فاتح ہوں گے۔ وزیر دفاع کے مطابق کل ایسے لوگوں نے فارم47کا طعنہ دیا جو تینوں مارشل لاکی پیداوار ہیں، جمہوریت کاسبق وہ دیں جنہوں نےاس کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ ایک مارشل لاحکومت سے ہماراتعلق رہا،کئی بارایوان میں اس پرمعذرت کی، آج بھی مارشل لا حکومت سے تعلق پر معذرت کرتا ہوں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ دو روز میں بڑی پریشانی تھی سیکڑوں کے حساب سے لوگ یرغمال بنائےگئے تھے، بے دردی کے ساتھ لوگوں کو  شہید کیا جارہا تھا، پاک فوج نے جو کردار ادا کیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ جو شہید ہوئے ان کا بہت دکھ ہے۔

Previous Post

قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

Next Post

قائداعظم فاؤنڈیشن امریکہ اور قونصل جنرل پاکستان ہیوسٹن کے زیر اہتمام تقریب

Next Post
قائداعظم فاؤنڈیشن امریکہ اور قونصل جنرل پاکستان ہیوسٹن کے زیر اہتمام تقریب

قائداعظم فاؤنڈیشن امریکہ اور قونصل جنرل پاکستان ہیوسٹن کے زیر اہتمام تقریب

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist