تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سرینڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، بلاول بھٹو

by ویب ڈیسک
جولائی 2, 2025
سرینڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، بلاول بھٹو
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد میں پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار ’’دنیا کے امن کے لیے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، اور اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف کسی صورت سرینڈر نہیں کرے گا، کیونکہ یہ لفظ پاکستان کی ڈکشنری میں موجود ہی نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور پاکستان اس کے خلاف پورے عزم اور قربانی کے ساتھ برسرپیکار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اب تک دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 92 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانی دی ہے اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضربِ عضب اور ردالفساد جیسے اقدامات نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے اور پاکستان آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ مستقبل دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرے، کیونکہ یہ جنگ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن کی جنگ ہے۔

In the grim arithmetic of the last two and half decades, Pakistan has buried 9200 sons and daughters, civilians and soldiers alike. Our economy has forfeited more than a billion dollars in lost growth, shattered infrastructure, and displaced livelihoods. And we still fight… pic.twitter.com/x1lXNVixfZ

— PPP (@MediaCellPPP) July 2, 2025

اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب اور سرحد نہیں ہوتی، بھارت کو الزام تراشی کی بجائے عالمی کوششوں کا حصہ بننا چاہیے اور خطے کے امن کے لیے مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جیسے تصفیہ طلب معاملات پر بات چیت ناگزیر ہے۔ افغانستان کے تناظر میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ طالبان کی عبوری حکومت دوحہ معاہدے کی مکمل پاسداری کرے اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ طالبان حکومت کے بعد پاکستان پر افغانستان سے حملوں میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر بھی زور دیا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں انہیں تیز رفتار انٹرنیٹ اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، جنہیں مثبت سمت میں لانا اہم قومی ترجیح ہونی چاہیے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ صرف فوجی طاقت سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں، بلکہ ہمیں اسمارٹ پاور یعنی نرم اور سخت طاقت کے متوازن استعمال سے کام لینا ہوگا تاکہ انتہاپسندی کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گرے لسٹنگ جیسے محض سزا پر مبنی اقدامات سے آگے بڑھ کر عالمی برادری کو فعال انٹیلیجنس شیئرنگ پر توجہ دینی ہوگی، تاکہ دہشتگردی کی مالی معاونت کے خلاف مؤثر عالمی کارروائی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے مالیاتی اداروں اور بینکوں پر بھی زور دیا کہ وہ دہشتگردی سے منسلک فنڈز کی ترسیلات پر سخت نظر رکھیں، اور ایسے بینک جو اس عمل میں دانستہ شریک ہوں، انہیں وہی رسوائی سہنی چاہیے جو منشیات کی دولت کو سفید کرنے والوں کے حصے میں آتی ہے۔ خطاب کے اختتام پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی آخری تقریر میں بھی دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کی تھی، اور آج پیپلز پارٹی اسی مشن کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔

Previous Post

اسرائیل نے جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کیلئے درکار شرائط سے اتفاق کر لیا، ٹرمپ

Next Post

ایشیا کپ : پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا

Next Post
بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ : پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist