تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بنگلا دیش کا بھارت میں کھیلنے سے انکار، آفریدی کی بھی حمایت

by ویب ڈیسک
جنوری 5, 2026
اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی
Share on FacebookShare on Twitter

بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اپنے اس فیصلے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے اور درخواست کی ہے کہ بنگلادیش کے میچز سری لنکا منتقل کیے جائیں۔ بورڈ کا مؤقف ہے کہ موجودہ سیاسی کشیدگی کی وجہ سے قومی ٹیم بھارت کا سفر نہیں کر سکتی۔ بنگلادیشی حکومت نے بھی کرکٹ بورڈ کو ہدایت دی تھی کہ وہ کھلاڑیوں کی حفاظت کو مقدم رکھتے ہوئے آئی سی سی سے رابطہ کرے۔ مشیرِ کھیل آصف نذرال نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سلامتی حکومت اور بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔ بی سی بی کے صدر نے اعلان کیا کہ معاملے پر غور کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ آئی سی سی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیش کا پہلا میچ 7 فروری کو ویسٹ انڈیز، دوسرا میچ 9 فروری کو اٹلی، تیسرا میچ 14 فروری کو انگلینڈ اور چوتھا میچ 17 فروری کو نیپال کے خلاف شیڈول ہے۔ ابتدائی تین میچز کولکتہ جبکہ چوتھا میچ ممبئی میں کھیلا جانا ہے۔

بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف ایک ماہ باقی رہ جانے کے بعد میچز کا مقام تبدیل کرنا تقریباً ناممکن ہے، کیونکہ ٹیموں کے ہوائی ٹکٹ، ہوٹل بکنگ اور براڈکاسٹ عملہ پہلے ہی مقرر ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو میچ کی میزبانی سے روک دیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گئے، اور پاکستان اس معاہدے کے تحت اپنے ورلڈ کپ میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔ سابق پاکستانی کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کو تمام ممبر ممالک کے لیے متوازن فیصلے کرنے چاہئیں، نہ کہ صرف ایک ملک کے حق میں جھکاؤ دکھانا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بنگلادیش کے میچز کسی محفوظ مقام پر منتقل کرنا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے، اور کھلاڑی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس فیصلے کے بعد بنگلادیش کرکٹ ٹیم بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے سے مکمل طور پر دستبردار ہو گئی ہے، جو کھیل کے عالمی منظر نامے میں ایک اہم خبر بن گئی ہے۔

Previous Post

ٹرمپ کی میکسیکو، کولمبیا اور کیوبا کو بھی دھمکیاں

Next Post

امریکا : بھارتی خاتون قتل، سابق عاشق بھارت فرار

Next Post
nikitha godishala

امریکا : بھارتی خاتون قتل، سابق عاشق بھارت فرار

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist