تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز طلبا کیلئے الیکٹرک بائیکس کا انعام

by ویب ڈیسک
ستمبر 24, 2025
کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز  طلبا کیلئے الیکٹرک بائیکس کا انعام
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے سرکاری کالجز کے طلبا کو شاندار انعامات دیے جائیں گے۔ وزیرِاعظم پروگرام کے تحت، طلبا کو الیکٹرک بائیکس کے ذریعے ان کی محنت کا اعتراف کیا جائے گا۔

چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی، فقیر محمد لاکھو کے مطابق، انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس پاکستان (ICMA) نے پوزیشن ہولڈرز کے لیے مکمل فری اسکالرشپ دینے کا بھی اعلان کیا ہے، تاکہ ہونہار طلبا تعلیم میں مزید ترقی کر سکیں۔ اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں کراچی کے پوزیشن ہولڈر طلبا، ان کے والدین اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ طلبا کو انعام میں دی جانے والی الیکٹرک موٹر سائیکلیں پہلے ہی پہنچا دی گئی ہیں۔ چیئرمین فقیر محمد لاکھو کے مطابق، یہ سلسلہ 2030 تک ہر سال جاری رہے گا، اور ہر سال کے شاندار طلبا کو ان کی محنت کے صلے میں الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر کے ہونہار طلبا کو مفت الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت، فیڈرل بورڈ سمیت ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں انٹرمیڈیٹ سطح پر اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو فائدہ پہنچے گا۔ اس اسکیم میں خواتین کے لیے 25 فیصد خصوصی کوٹہ رکھا گیا ہے جبکہ صوبوں کے تناسب کے مطابق باقی کوٹے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیرِاعظم نے بلوچستان کا کوٹہ 10 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اس اسکیم کے فوائد صرف طلبا تک محدود نہیں؛ پاکستان میں بیٹری بنانے والی 4 نئی کمپنیاں اپنے آپریشن کا آغاز کر رہی ہیں، جس سے نئے کاروباری مواقع اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیرِاعظم نے اسکیم کے جلد نفاذ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔

Previous Post

سندھ : بھاری کمرشل گاڑیوں کے لیے جدید حفاظتی قوانین نافذ

Next Post

شاہ رخ خان کوملا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ

Next Post
شاہ رخ خان کوملا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ

شاہ رخ خان کوملا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist