تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

خاتون سمیت 3 افراد کے قتل کا معاملہ

by ویب ڈیسک
فروری 21, 2023
خاتون سمیت 3 افراد کے قتل کا معاملہ
Share on FacebookShare on Twitter

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے حاجی کوٹ کے نزدیک کنوئیں سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں سے فائرنگ کرکے جینے کا حق چھینا گیا۔ خاتون کے چہرے کو تیزاب ڈال کر مسخ کیا گیا۔ کوہلو کے باشندے خان محمد مری کا دعویٰ ہے کہ خاتون اس کی بیوی جبکہ دونوں اس کے بیٹے ہیں۔ محمد مری نے الزام لگایا ہے کہ اس کے خاندان کے ان افراد کو صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے پہلے نجی جیل میں قید کیا اور پھر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مری کے مطابق وہ صوبائی وزیر اور سردار کے خوف کی وجہ سے روپوش ہے۔ خان محمدمری کا دعویٰ ہے کہ اب بھی سردار کے قبضے میں چار بیٹے اور ایک بیٹی قید ہے۔ اسی سلسلے میں  چند دنوں پہلے ایک خاتون کا ویڈیو بھی وائرل ہوا جو نجی جیل سے رہائی کی اپیل کررہی تھیں۔ معلوم ہوا ہے کہ متعلقہ خاتون کنویں سے ملنے والی لاشوں میں سے ایک تھی۔ جس کا نام گراں ناز بتایا جاتا ہے۔ جو اس ویڈیو میں یہی کہتی ہوئی پائی گئیں کہ وہ ، بیٹی اور بیٹوں سمیت نجی جیل میں ہے اور اسے رہائی دلائی جائے۔ خاتون نے صوبائی وزیر عبدالرحمٰن کھیتران پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اسے اور 7 بچوں کو نجی جیل میں قید کیا ہوا ہے۔

بشکریہ اے پی پی

واقعہ کے بعد کوہلو پولیس نے بھی انتہائی پھرتی دکھاتے ہوئے لاشیں ملنے پر نہ ایف آئی آر کاٹی، نہ میڈیکل کرایا۔ مری قبائل نے تینوں مقتولین کی نماز جنازہ پڑھ دی ہے۔ دوسری جانب سردار عبدالرحمان کھیتران نے اپنے اوپر لگنے والے ان الزامات کو رد کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں ان کے گھر کی تلاشی لی گئی لیکن جیل نہیں ملی اگر کسی کو کوئی شک ہے تو وہ گھر کی اب بھی تلاشی لے سکتا ہے۔ صوبائی وزیرکا دعویٰ ہے کہ یہ سب انہیں بدنام کرکے سیاست سے دور رکھنے کی گھناؤنی سازش ہےجس پروہ عدالت جائیں گے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

 

Tags: صوبائی وزیر عبدالرحمٰن کھیترانضلع بارکھان
Previous Post

اٹارنی جنرل اور قانونی ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ

Next Post

مغوی خاتون، بیٹوں اور بیٹی سمیت بازیاب

Next Post
مغوی خاتون، بیٹوں اور بیٹی سمیت بازیاب

مغوی خاتون، بیٹوں اور بیٹی سمیت بازیاب

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist