تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بابر اعظم وائٹ بال کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی

by ویب ڈیسک
اکتوبر 2, 2024
بابراعظم کا جیت کر آنے کا عزم
Share on FacebookShare on Twitter

بابر اعظم نے اپنے استعفے میں لکھا کہ وہ کپتانی چھوڑنے کے بعد بطور کھلاڑی کردار ادا کرنے اور ذمہ داری پوری کرنے کیلیے تیار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اپنی پرفارمنس پر توجہ بھی دینا چاہتے ہیں۔ بابراعظم کے مطابق انہوں نے ستمبر میں ہی اپنے فیصلے کے متعلق پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کو مطلع کر دیا تھا،اس ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات رہی لیکن اب وقت آ گیا کہ کپتانی سے دستبردار ہوجائیں اور اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کروں۔ بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کپتانی کا تجربہ بہت فائدہ مند رہا لیکن اس کے ساتھ بہت زیادہ ذمہ داری بھی آئی، اپنی کارکردگی کو ترجیح دینا، بیٹنگ کا لطف اٹھانا اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے پہلے ہی راؤنڈ میں اخراج کے بعد بابر اعظم نے قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس کے بعد  فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو کپتان مقرر کیا گیا تھا لیکن اپنے محدود دور میں وہ بھی پاکستانی ٹیم کے لیے کار گر ثابت نہ ہوئے اور پھر انہیں بھی رواں سال قیادت سے ہٹا دیا گیا تھا۔  پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اور محدود اوورز کی کرکٹ کے لیے الگ، الگ کپتان بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی۔ شاہین کے بعد ایک بار پھر ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کی قیادت کے لیے بابراعظم کا انتخاب کیا گیا لیکن اب تقریباً چھ ماہ بعد انہوں نے دوبارہ قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

Previous Post

پاکستانی سنگر کی بنگلہ دیش میں پرفارمنس

Next Post

سندھ میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ

Next Post
سوا سال  بعد پولیو کا پہلا کیس، وزیراعظم اور بلاول کی تشویش

سندھ میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist