پاکستان کے اسٹائلش بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر دنیا کو اپنی کلاس دکھا دی مگر اس بار میدان آسٹریلیا کا ہے! مشہور زمانہ بگ بیش لیگ (BBL) میں بابر اعظم نے باقاعدہ انٹری دے دی ہے، اور وہ بھی بڑی دھوم دھام کے ساتھ! ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی فرنچائز سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پری سائن کر لیا ہے، وہ بھی بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کے ساتھ! معاہدے کی مالیت؟ تقریباً 10 کروڑ پاکستانی روپے! بابر کو پلاٹینم کیٹیگری میں چُنا گیا ہے جس کی بیس پرائز خود تقریباً پونے آٹھ کروڑ روپے ہے۔ لیکن سکسرز نے اپنے "بادشاہِ کلاس” کو اس سے بھی زیادہ دل کھول کر معاوضہ دیا ہے۔ یوں بابر بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ بابر اعظم بگ بیش لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ لیگ کا آغاز 14 دسمبر سے ہو رہا ہے، اور بابر سکسرز کی جانب سے اپنی بیٹنگ کا جادو جگائیں گے۔ ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی باضابطہ طور پر بابر اعظم کو این او سی جاری کر دیا ہے، جو 14 دسمبر سے 28 جنوری تک کے لیے مؤثر ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب بابر نہ صرف آسٹریلیا میں رنگ جمائیں گے بلکہ قومی ٹیم کے شیڈول سے بھی مطمئن رہیں گے۔
پاکستانی شائقین کے لیے یہ یقینی طور پر ایک خوشخبری ہے، اور آسٹریلوی فینز کے لیے بھی ایک سرپرائز پیکج کیونکہ اب وہ بھی دیکھ سکیں گے بابر کی وہ کلاس جو پاکستان میں روزانہ دیکھی جاتی ہے۔ اب بس انتظار ہے دسمبر کا، جب سڈنی کی پچز پر بابر کے بلے سے چھنکنے والی آواز ہر کونے میں گونجے گی!
Discussion about this post