آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشیز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن شائقین کرکٹ کے لیے دلچسپ مقابلے کا منظر سامنے آیا، جس میں مجموعی طور پر 20 وکٹیں گریں۔ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 152 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل نیسر 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ عثمان خواجہ نے 29 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے جوش ٹنگ نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور گس ایٹکنسن نے بھی اہم وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں کسی بڑی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 110 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے ہیری بروک 41 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ گس ایٹکنسن نے 28 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل نیسر نے چار اور اسکاٹ بولینڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے چار رنز بنا لیے اور یوں انگلینڈ پر 46 رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی، جس سے میچ کے باقی دنوں کے لیے دلچسپ ماحول قائم ہو گیا۔








Discussion about this post