تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

معاشی مسائل کا پائیدار حل صرف اور صرف زراعت میں ہے

by ویب ڈیسک
فروری 17, 2026
انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتے، آصف علی زرداری

بشکریہ ٹوئٹر

Share on FacebookShare on Twitter

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وہاڑی کے عوامی اجتماع میں دل کی گہرائیوں سے بات کی، جو قوم کے لیے امید کی نئی کرن اور حقیقت پسندانہ عزم کی آواز تھی۔ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کو ہم نے مل کر بنایا ہے، اور اب حالات پہلے سے بہتر ہو چکے ہیں ۔مکمل خوشحالی اور استحکام کا سفر جاری ہے، بس صبر اور تسلسل درکار ہے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولے کہ ایک شخص کو روزانہ تقریریں کرنے کی عادت تھی، ٹی وی پر اس کی آواز گونجتی تو باقی سب خاموش ہو جاتے تھے۔ اب ڈیڑھ سال بھی نہیں گزرا کہ جیل سے آوازیں آنے لگیں، بیٹا شکایت کر رہا ہے کہ ملاقات نہیں ہو رہی۔ میں نے خود چودہ سال جیل کاٹی، جب باہر نکلا تو میرے بچے قد میں مجھ سے بڑے ہو چکے تھے۔ہہ تکالیفیں زندگی کا حصہ ہیں، اگر برداشت نہیں ہوتیں تو کوئی آسان راستہ اختیار کرو؛ مدر ٹریسا بن جاؤ، کرکٹ کے خدا بن جاؤ، یا کوئی ایک شعبہ سنبھال لو۔ سیاست تو پورے ملک کی ذمہ داری ہے، ہر چیلنج اس میں شامل ہے۔ زراعت کو قومی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے صدر صاحب نے زور دیا کہ پاکستان کے معاشی مسائل کا پائیدار حل صرف اور صرف زراعت میں ہے۔  پچاس فیصد ہمارے پارٹنر کسان ہیں، انہیں مضبوط بنانا، جدید طریقوں سے آراستہ کرنا اور پانی کا موثر استعمال یقینی بنانا وقت کا سب سے بڑا تقاضا ہے۔ ملک میں ہر نعمت موجود ہے، بس سوچ اور تسلسل کی کمی ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے عوام کے درد کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت سندھ اور بلوچستان تک محدود ہے، پنجاب میں ہماری نہیں، خیبر پختونخوا کی اپنی سوچ ہے وہاں حکومت مار کٹائی پر اتری ہوئی ہے، ملک بنانے اور لوگوں کی خدمت کرنے کا کام نہیں کر رہی۔ اگر ملک ایک سال رک جائے تو دس سال پیچھے چلا جاتا ہے، چار سال تو پہلے ہی ضائع ہو چکے۔

Previous Post

باجوڑ: فتنہ الخوارج کا چیک پوسٹ پر حملہ، 12 دہشتگرد ہلاک

Next Post

علیمہ خان بانی کی بیماری کیش کرانا چاہتی ہیں

Next Post
اب عوام کو پاسپورٹ جلد ملے گا

علیمہ خان بانی کی بیماری کیش کرانا چاہتی ہیں

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist