صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دوحا میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران امیرِ قطر نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کو پاکستان کی کامیابیوں پر فخر ہے اور پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے اس کی تعداد میں اضافے کی خواہش ظاہر کی۔ صدر زرداری نے امیرِ قطر کو حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی و برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ امیرِ قطر نے پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے کو بروقت اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو چین، مغرب اور خلیجی ممالک سے بیک وقت متوازن تعلقات رکھتا ہے۔
Qatari Prime Minister & Foreign Minister H.E. Sheikh Mohammed bin Abdulrahman bin Jassim Al Thani called on President Asif Ali Zardari in Doha. The meeting discussed expanding bilateral relations, trade & investment. President invited Qatari investment in Pakistan. pic.twitter.com/ziDKjni1R3
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) November 4, 2025
صدر زرداری نے دفاع، دفاعی پیداوار، زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی تجویز پیش کی، جس پر امیرِ قطر نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو رابطے کے احکامات دیے۔ صدر زرداری نے دوحا میں ہونے والے افغانستان سے متعلق مذاکرات کی میزبانی پر قطر کے کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر امیرِ قطر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور افغانستان اپنے موجودہ مسائل کو حل کرکے خطے میں استحکام کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے۔ ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستانی سفیر بھی شریک تھے۔ یہ ملاقات پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات میں نئے دور کے آغاز کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، خاص طور پر دفاعی و اقتصادی تعاون کے بڑھنے کے امکانات کے ساتھ۔







Discussion about this post