تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارت کی ہار پر دھونی کی یاد

by ویب ڈیسک
ستمبر 7, 2022
بھارت کی ہار پر دھونی کی یاد
Share on FacebookShare on Twitter

ایشیا کپ میں سری لنکا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے کم و بیش آؤٹ کردیا ہے۔ اب بھارت صرف اسی صورت میں فائنل کھیل سکتا ہے اگر پاکستان دونوں میچز میں ناکام ہو۔ ایسی صورتحال میں بھارت کو افغانستان کے خلاف میچ بھاری مارج سے جیتنا ہوگا اور کوشش کرنی ہوگی کہ اس کی رن اوسط افغانستان اور پاکستان سے بہتر ہو۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ سے پہلے ایک عام تاثر یہ تھا کہ فائنل میں پاکستان اور بھارت مد مقابل ہوں گے تو بظاہر ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا۔ دوسری جانب سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر بھارتی تماشائی غصے سے بھرے ہوئے ہیں۔ کپتان روہیت شرما کی قیادت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق روہیت شرما ٹیم لیڈر کے طور پر پرفارمنس نہیں دے رہے۔ بالخصوص جب کسی کھلاڑی سے کیچ یا چوکہ چھٹ جاتا ہے تو ان کا رویہ قابل گرفت ہوتاہے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی پرستاراس بات پر بھی جلال میں ہیں کہ وکٹ کیپر روشبھ پانت نے وکٹوں کے پیچھے مایوس کیا ہےاور اسی بنا پر ہر کوئی سابق کپتان اور وکٹ کیپر دھونی کو سب یاد کررہے ہیں۔ ایسے میں صارفین ماضی میں کھیلے گئے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک میچ کی صورتحال ٹوئٹ کررہے ہیں۔ جس میں بنگلہ دیشی بلے بازوں کو ایک گیند پر 2 رنز کی ضرورت تھی اور گیند جیسے ہی وکٹوں کے پیچھے گئی۔

Missing you Dhoni 🥺💙

Koi pucche toh bata dena Ek tha jo stumps ke pichhe se match palat deta tha! 😌😌#INDvSL #RishabhPant #Dhoni #MSDhoni #IndianCricketTeam #AsiaCupT20 pic.twitter.com/5LeXe4mpoj

— Vivek Shah (@VivekCenation30) September 7, 2022

دھونی نے کسی چیتے کی طرح گیند کو دبوچ کر ہرن کی دوڑ لگاتے ہوئے رن آؤٹ کراکے بھارت کو جیتوایا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کم و بیش یہی صورتحال تھی لیکن روشبھ پانت اپنی جگہ پر کھڑے رہے اور وہیں سے تھرو کیا۔ نتیجہ نشانہ نہ لگنے پر اضافی رنز ملااور سری لنکا میچ جیت گیا۔

بشکریہ ای ایس پی این
Tags: ایشیا کپایم ایس دھونیبھارتی کرکٹ ٹیمدھونیروہیت شرماسری لنکاویرات کوہلی
Previous Post

بس اب بہت ہوا، آج جواب دوں گا ، عمران خان

Next Post

خاتون ورکر کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی حقیقت

Next Post
خاتون ورکر کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی حقیقت

خاتون ورکر کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی حقیقت

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist