تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکا میں جاسوسی کے الزام میں بھارتی نژاد شہری گرفتار

by ویب ڈیسک
اکتوبر 16, 2025
امریکا میں جاسوسی کے الزام میں بھارتی نژاد شہری گرفتار
Share on FacebookShare on Twitter

امریکا میں بھارتی نژاد خارجہ پالیسی کے ماہر 64 سالہ ایشلی ٹیلس کو امریکی دفاعی راز مبینہ طور پر چین کو دینے کے الزام میں ورجینیا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق، ایف بی آئی نے چھاپے کے دوران ان کے گھر سے ایک ہزار سے زائد “ٹاپ سیکرٹ” دفاعی دستاویزات برآمد کیں۔یہ حساس معلومات ایشلی ٹیلس نے اُس وقت جمع کرنا شروع کی تھیں جب وہ امریکی سرکاری اداروں میں ملازم تھے، اور حال ہی میں وہ محکمہ خارجہ میں مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔امریکی محکمۂ انصاف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دفاعی نوعیت کی خفیہ دستاویزات گھر پر رکھنا ایک سنگین وفاقی جرم ہے۔بیان کے مطابق، ملزم کے قبضے سے ملنے والے مواد میں امریکی فوجی طیاروں کی صلاحیتوں، دفاعی منصوبوں، اور حساس سیکیورٹی اپڈیٹس سے متعلق معلومات شامل ہیں۔

محکمۂ انصاف کے مطابق، اگر الزامات ثابت ہو گئے تو ملزم کو 10 سال قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر تک جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔دوسری جانب ایف بی آئی نے انکشاف کیا ہے کہ ایشلی ٹیلس نے گزشتہ چند برسوں میں متعدد بار چینی حکام سے ملاقاتیں کیں۔تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ گزشتہ دو ماہ میں انہیں محکمۂ خارجہ اور دفاع کی عمارتوں سے خفیہ دستاویزات پرنٹ کرتے ہوئے کئی مرتبہ دیکھا گیا۔

ایف بی آئی کے مطابق، نگرانی کے دوران جب وہ ایک بیگ کے ساتھ دفتر سے نکلے تو ان پر شک گہرا ہو گیا۔ان کا خفیہ طور پر پیچھا کیا گیا، اور حاصل شواہد کی بنیاد پر ان کے گھر پر چھاپا مار کارروائی کی گئی، جہاں سے بڑی تعداد میں امریکی دفاعی رازوں پر مشتمل مواد برآمد ہوا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کیس قومی سلامتی کے لیے نہایت حساس نوعیت کا ہے، اور تفتیشی ادارے یہ معلوم کرنے میں مصروف ہیں کہ چینی حکومت کو اب تک کتنی معلومات منتقل کی گئیں۔

Previous Post

ٹرمپ کو قابو میں رکھنے کا فن صرف شہباز شریف کو آتا ہے، برطانوی اخبار

Next Post

ایچ بی او میکس کی سروس پاکستان میں لانچ

Next Post
ایچ بی او میکس کی سروس پاکستان میں لانچ

ایچ بی او میکس کی سروس پاکستان میں لانچ

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist