اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں اہم فیصلہ سامنے آیا۔ عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ مقدمہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف زیرِ سماعت ہے۔ سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔دورانِ سماعت، عدالت نے پرویز الٰہی، اسد عمر اور شبلی فراز کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کر لیں۔ تاہم بانی پی ٹی آئی سے متعلق وزارتِ قانون کو لکھے گئے خط کا جواب ابھی تک موصول نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے وکلا سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور دیگر نے عدالت میں پیش ہو کر نمائندگی کی، جبکہ چوہدری پرویز الٰہی کی وکالت سردار محمد رزاق ایڈووکیٹ نے کی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ اس مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔








Discussion about this post