تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پہلی پاکستانی خاتون ریسنگ ڈرائیور عرشیہ اختر کی عالمی موٹر اسپورٹس میں انٹری

by ویب ڈیسک
اکتوبر 11, 2025
پہلی پاکستانی خاتون ریسنگ ڈرائیور عرشیہ اختر کی عالمی موٹر اسپورٹس میں انٹری
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور میں پیدا ہونے والی اور سعودی عرب میں پلی بڑھی عرشیہ اختر نے تاریخ رقم کر دی ،  وہ عالمی سطح پر فارمولا ریسنگ میں حصہ لینے والی پاکستان کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئی ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق عرشیہ نے فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی آٹوموبائل (FIA) سے پروفیشنل ریسنگ لائسنس حاصل کیا ہے، جو دنیا بھر میں موٹر اسپورٹس کی سرکردہ تنظیم ہے۔ عرشیہ اس وقت امریکا میں مقیم ہیں، جہاں وہ ایک جانب کلینیکل ریسرچ کے شعبے میں کام کرتی ہیں اور دوسری جانب اپنی پسندیدہ کھیل ریسنگ میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہی ہیں۔انہوں نے فارمولا ریس پروموشن سیریز اور ایف 4 یو ایس چیمپئن شپ میں شرکت کی، جہاں ان کی شاندار کارکردگی کے باعث انہیں پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل ہوئی۔ ٹیم کے مالک رابرٹ رائٹ کے مطابق عرشیہ نے سیزن بھر میں غیر معمولی بہتری دکھائی اور کم وقت میں خود کو ایک باصلاحیت ریسنگ ڈرائیور ثابت کیا۔ عرشیہ کے مطابق فیا لائسنس حاصل کرنا آسان نہیں تھا ، انہیں قوانین، گاڑی کے تقاضوں اور مختلف کیٹیگریز کے بارے میں سب کچھ خود سیکھنا پڑا۔ وہ کہتی ہیں، “جب آپ کسی کام میں پہلے ہوتے ہیں تو سب کچھ خود سمجھنا پڑتا ہے۔”

اب وہ گریڈ سی لائسنس رکھتی ہیں اور جلد گریڈ بی حاصل کرنے کی تیاری کر رہی ہیں، جو انہیں عالمی سطح کے سپر لائسنس کے قریب لے جائے گا۔ ریسنگ کے ساتھ ساتھ عرشیہ کو گھڑ سواری، اسکائی ڈائیونگ، اسنوبورڈنگ اور اسکوبا ڈائیونگ کا بھی شوق ہے۔ وہ ہنستے ہوئے کہتی ہیں کہ ان کا خاندان اب مان چکا ہے کہ وہ ان کی "انوکھی بچی” ہیں۔ عرشیہ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں پاکستانی خواتین موٹر اسپورٹس میں صرف ڈرائیورز نہیں بلکہ انجینئرز اور مینیجرز کے طور پر بھی سامنے آئیں۔ان کا پیغام ہے:

“ہم اپنے اصول خود بناتے ہیں، اگر آپ کسی چیز کو معمول بنانا چاہتے ہیں، تو بس اسے کرنا شروع کر دیں۔”

Previous Post

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر کی ملاقات

Next Post

انیقہ کا سانحہ، تحقیقات نہیں، عملی فیصلہ چاہیے!

Next Post
انیقہ کا سانحہ، تحقیقات نہیں، عملی فیصلہ چاہیے!

انیقہ کا سانحہ، تحقیقات نہیں، عملی فیصلہ چاہیے!

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist