ہیوسٹن میں پاکستان چیمبر آف کامرس امریکہ کے زیرِ اہتمام اخوت فاؤنڈیشن کے لیے ایک خصوصی فنڈ ریزنگ تقریب منعقد کی گئی، جس کا مقصد پاکستان میں غربت کے خاتمے اور کمزور طبقات کی فلاح کے لیے کام کرنے والے اس فلاحی ادارے کی خدمات کو سراہنا تھا۔اخوت فاؤنڈیشن کے بانی و ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بھر میں جاری اخوت کے منصوبوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہر عطیہ امید کی ایک کہانی ہے ، اور یہی جذبہ اخوت کے مشن کی بنیاد ہے۔
تقریب کی نظامت معروف ٹی وی اداکار نورالحسن نے کی، جنہوں نے اپنے خوش گفتار انداز سے تقریب کو وقار بخشا۔

اس موقع پر پاکستان چیمبر آف کامرس یو ایس اے کے صدر عامر پِپرانی، اخوت یو ایس اے کے صدر اظہر حمید اور معروف کاروباری شخصیت زین جیوانجی نے بھی خطاب کیا اور انسانیت کی خدمت کے جذبے اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل ۔ آفتاب چوہدری، پی سی سی یو ایس اے کے پیٹرن اِن چیف سلمان رزاقی اور معروف نعت خواں فصیح الدین سہروردی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جن کی موجودگی نے تقریب کے وقار میں اضافہ کیا۔

اس موقع پر اخوت فاؤنڈیشن کے مشن پر یقین رکھنے والے تمام مخیر حضرات کا دلی شکریہ ادا کیا گیا، جن میں سلمان رزاقی ، خرم ایس خان، علی بھائی، طاہر جاوید، شاہد ہاشمی، ثناء سلمان، حمیرا ریحان، لیا قت رحمان اور دیگر شامل ہیں جنہوں نے اس نیک مقصد کے لیے عطیات دیے اور تقریب میں شرکت کی۔ 
تقریب کے کامیاب انعقاد میں پاکستان چیمبر آف کامرس یو ایس اے کے بورڈ ممبران منال جعفر، جہانزیب لاخانی، فُروخ خان، علی بھائی، حمیرا ریحان اور طلحہ شبیر کی انتھک محنت شامل رہی۔ اس موقع پر پاکستان چیمبر آف کامرس یو ایس اے تمام شرکاء اور معاونین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کو سخاوت، اتحاد اور امید کے پیغام سے بھرپور یادگار موقع بنایا۔







Discussion about this post