تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

آزاد کشمیر اسمبلی: فیصل راٹھور وزارت عظمیٰ کے امیدوار نامزد

by ویب ڈیسک
نومبر 14, 2025
faisal rathore
Share on FacebookShare on Twitter

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے فیصل راٹھور کو باضابطہ طور پر نامزد کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس میں پارٹی کے سینیئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی کے پاس مکمل اراکین موجود ہیں اور وہ آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو ترجیح دی ہے اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ادھر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ہے، اور اس تحریک کے ساتھ فیصل راٹھور کا نام وزارت عظمیٰ کے لیے متبادل کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کی ضلع حویلی سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے والد بھی پیپلز پارٹی کے سرگرم رہنما رہے ہیں۔تحریکِ عدم اعتماد آئین کے مطابق اسمبلی کے کل اراکین کی 25 فیصد تعداد کے دستخطوں کے ساتھ جمع کروائی گئی ہے۔

faisal rathore 2

سیکرٹری اسمبلی جتنا جلد ممکن ہو ایک نقل صدر اور دیگر اراکین کو نوٹس فراہم کریں گے، اور تحریک جمع ہونے کے تین دن بعد، لیکن سات دن کے اندر، اسے فہرستِ کارروائی میں شامل کرنا لازمی ہے۔ اس کے بعد اسپیکر اسمبلی آئین کے آرٹیکل 18 کے تحت رائے شماری کے لیے دن مقرر کریں گے۔ مقررہ دن پر اسمبلی اجلاس اس وقت تک ملتوی نہیں ہو سکتا جب تک قرارداد پر ووٹنگ نہ ہو جائے۔ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہو سکی تو آئندہ چھ ماہ تک دوبارہ اسی نوعیت کی تحریک نہیں لائی جا سکتی۔ اسی دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر کو یہ اختیار بھی حاصل نہیں کہ وہ اسمبلی تحلیل کر دیں، کیونکہ تحریک پہلے ہی جمع ہو چکی ہے۔یہ سیاسی پیش رفت آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک نیا موڑ ہے، اور فیصل راٹھور کی نامزدگی کے بعد پیپلز پارٹی کے لیے حکومت سازی کی راہیں مزید واضح ہو گئی ہیں۔

Previous Post

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار

Next Post

رواں سال پاکستان میں 53 لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشاف

Next Post
پاکستان میں سائبر کرائمز میں اضافہ ہورہا ہے، وفاقی وزیر شیخ رشید

رواں سال پاکستان میں 53 لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشاف

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist