پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے، جس کا نوٹم پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ نئے نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ تمام مسافر طیارے، ملٹری اور پرائیوٹ جیٹس 27 جنوری 2026 تک پاکستان کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی ایئر لائنز کو اب تک اربوں روپے کا مالی نقصان ہو چکا ہے۔ یہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا نویں نوٹم ہے، جو بھارت کے لیے جاری کیا گیا ہے، اور اس کا مقصد اپنی فضائی حدود میں مکمل کنٹرول برقرار رکھنا اور سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھنا ہے۔ اس نوٹم کے تحت بھارت کے تمام طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی پابندیاں سختی سے نافذ رہیں گی۔








Discussion about this post