ڈیرہ اسماعیل خان سے افسوسناک خبر، پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے۔ احمد شاہ نے انسٹاگرام پر مداحوں سے یہ غمناک خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا:
"ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خدا تعالیٰ کے حضور واپس لوٹ گیا ہے۔”
ساتھ ہی انہوں نے اپنے بھائی اور اہلِ خانہ کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
View this post on Instagram
احمد شاہ نے 2019 کے آغاز میں اس وقت مقبولیت حاصل کی جب ان کی معصوم باتوں اور جملوں پر مبنی ویڈیوز، خاص طور پر ’’پیچھے تو دیکھو‘‘، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس کے بعد وہ اپنے دونوں بھائیوں کے ہمراہ مختلف مارننگ شوز اور گیم شوز میں شریک ہوتے رہے۔ صرف 5 برس کی عمر میں احمد شاہ پاکستان کے سب سے کم عمر یوٹیوبر بن گئے جن کے فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اس کامیابی نے انہیں بڑے ٹی وی پروگرامز، بالخصوص اے آر وائی کی رمضان ٹرانسمیشن اور گیم شو ’’جیتو پاکستان‘‘ کا مستقل حصہ بنا دیا۔ عمر شاہ اور احمد شاہ دونوں بھائی اپنی معصوم مسکراہٹ اور ذہانت کی وجہ سے ناظرین کے دلوں میں اتر گئے تھے۔ عمر شاہ کے انتقال کی خبر سن کر مداح انتہائی افسردہ ہیں اور سوشل میڈیا پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔







Discussion about this post