تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارت افغانستان میں دوبارہ اپنا سفارتخانہ کھولے گا

by ویب ڈیسک
اکتوبر 10, 2025
بھارت افغانستان میں دوبارہ اپنا سفارتخانہ کھولے گا
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے طالبان کے زیرِ انتظام حکومت کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت جلد کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے جا رہا ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات نئی دہلی میں ہوئی، جسے بھارت۔افغان تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ جے شنکر کا کہنا تھا کہ امیر خان متقی کا یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئے دور میں داخل کرنے کی سمت ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت افغان عوام کا خیرخواہ ہے اور ہمیشہ افغانستان کی ترقی، استحکام اور خودمختاری کا حامی رہا ہے۔

#WATCH:
The meeting the of Foreign Minister of the Islamic Emirate of Afghanistan, Mawlawi Amir Khan Muttaqi, & his Indian counterpart, Dr. S. Jaishankar in New Delhi.
pic.twitter.com/ilgaCn0jlf

— Faisal Ali Shah (@FaisalzUpdates) October 10, 2025

بھارتی وزیرِ خارجہ نے ملاقات کے دوران اس دیرینہ شراکت داری کے تجدیدِ عہد کا اعلان کیا، جس کے تحت بھارت نے افغانستان میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں۔ ان کے مطابق بھارت مستقبل میں بھی افغان عوام کے لیے تعاون کے منصوبوں کو جاری رکھے گا۔ جے شنکر نے پہلگام دہشتگرد حملے کے بعد افغانستان کی جانب سے سیکیورٹی خدشات پر حساس رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت اس معاملے میں تعاون اور اعتماد سازی کے عمل کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ دوسری جانب، امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ امیر خان متقی 9 سے 16 اکتوبر تک اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری کے بعد بھارت کے دورے پر ہیں۔ وہ آگرہ اور دیوبند کے دارالعلوم کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت میں مقیم افغان برادری کے نمائندوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان کے کسی وزیرِ خارجہ نے بھارت کا دورہ کیا ہے، جو نئی دہلی کی طالبان حکومت سے بدلتی ہوئی خارجہ پالیسی میں ایک نمایاں موڑ سمجھا جا رہا ہے۔

Previous Post

ٹرمپ انتظامیہ کا H-1B ویزے پر مزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ

Next Post

پنجاب میں ہائی ٹیک فارم مکینائزیشن فنانسنگ پروگرام کا آغاز

Next Post
پنجاب میں ہائی ٹیک فارم مکینائزیشن فنانسنگ پروگرام کا آغاز

پنجاب میں ہائی ٹیک فارم مکینائزیشن فنانسنگ پروگرام کا آغاز

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist