تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

افغانستان کا صوبہ کنڑ ہولناک زلزلے سے لرز اٹھا، سیکڑوں زندگیاں ملبے تلے دفن

by ویب ڈیسک
ستمبر 1, 2025
افغانستان کا صوبہ کنڑ ہولناک زلزلے سے لرز اٹھا، سیکڑوں زندگیاں ملبے تلے دفن
Share on FacebookShare on Twitter

رات کی تاریکی میں افغانستان کا صوبہ کنڑ زمین کے بھیانک لرزوں سے کانپ اٹھا۔ چند لمحوں کے جھٹکوں نے سیکڑوں خوابوں کو ہمیشہ کے لیے خاک میں ملا دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 600 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں شدید زخمی ہیں، جب کہ درجنوں بستیاں مکمل طور پر صفحۂ ہستی سے مٹ چکی ہیں۔ افغان میڈیا طلوع نیوز کے مطابق زلزلے کا مرکز جلال آباد شہر کے قریب آٹھ کلو میٹر زیرِ زمین تھا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی۔ خوف و ہراس کے ماحول میں لگاتار پانچ آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.3 سے 5.2 تک رہی۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق سب سے زیادہ تباہی نورگل، سواکئی، واٹاپور، منوگی اور چپہ درہ کے پہاڑی اضلاع میں مچی، جہاں کئی گاؤں مکمل طور پر مٹی کے ڈھیر میں بدل گئے۔ خدشہ ہے کہ اب بھی سینکڑوں لوگ ملبے کے نیچے زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

وزارتِ دفاع، داخلہ اور صحت کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں، جب کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے شدید زخمیوں کو ننگرہار کے ریجنل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسلامی امارتِ افغانستان کے ترجمان ذبیح  مجاہد نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ متاثرین کو بچانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں۔ زلزلے کے جھٹکے ننگرہار، لغمان، کابل اور سرحد پار خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بھی شدت سے محسوس کیے گئے، جس نے خوف اور کرب کی ایک لہر کو پورے خطے میں پھیلا دیا۔

Previous Post

فیلڈ مارشل کی سکھ کمیونٹی کو اُنکی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی

Next Post

اے سی پتوکی فرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا اعلان

Next Post
اے سی پتوکی فرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا اعلان

اے سی پتوکی فرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist