پاکستان کی سرحدوں پر ایک بار پھر دہشت گردی کی گھٹیا کوشش ناکام بنا دی گئی۔ افغان سرزمین سے بھیجے گئے چند کمزور اور ابتدائی ڈرونز نے پاکستان کے بہادر عوام کو خوفزدہ کرنے کی مذموم منصوبہ بندی کی، مگر پاک فوج کی چوکس اور ناقابل تسخیر دفاعی قوت نے انہیں فضا میں ہی خاک میں ملا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ڈرونز سافٹ اور ہارڈ کل کی جدید ٹیکنالوجی سے تباہ کر دیے گئے، جس کے نتیجے میں وہ اپنے شیطانی مقاصد تک پہنچ ہی نہ سکے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے آس پاس دو ڈرونز کو مار گرایا گیا، جبکہ دیگر علاقوں میں بھی ان کی ہر حرکت پر نظر رکھی گئی اور انہیں نیست و نابود کر دیا گیا۔ بدقسمتی سے گرنے والے ملبے کی وجہ سے کوئٹہ میں دو معصوم بچے زخمی ہوئے، جبکہ کوہاٹ اور راولپنڈی میں ایک ایک شہری کو معمولی چوٹیں آئیں۔ یہ زخمی پاکستان کی پوری قوم کے لیے یاد دہانی ہیں کہ دشمن کی ہر حرکت، چاہے کتنی ہی چھوٹی کیوں نہ ہو، ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔ یہ حملے محض دہشت نہیں، بلکہ افغان طالبان کی دوغلی ذہنیت کا عریاں چہرہ ہیں۔ ایک طرف وہ مظلومیت کا ڈھونگ رچاتے ہیں، دوسری طرف شہریوں، بچوں اور عام لوگوں کو خوف کے سائے میں دھکیلنے کی گھٹیا حرکتیں کرتے ہیں۔ مگر پاکستان کے عوام اور اس کی مسلح افواج اس سازش سے خوب واقف ہیں۔








Discussion about this post