پنجاب کا دل آج ایک ایسے فرض شناس افسر کو یاد کر رہا ہے، جس نے اپنی جان کی بازی لگا کر عوام کی خدمت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، فرقان احمد خان جو کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود سیلاب متاثرین کے درمیان ڈٹے رہے—فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے شہید ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مرحوم کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے لیے اعلیٰ سول ایوارڈ دینے اور لواحقین کو ایک کروڑ روپے گرانٹ دینے کی منظوری دے دی۔ چار روز تک بلا تھکے ریلیف سرگرمیوں میں مصروف رہنے والے فرقان احمد خان متاثرین کو خوراک، ادویات اور بنیادی سہولیات پہنچاتے رہے۔ ان کی زندگی عوام کے درد کو کم کرنے میں گزری اور انجام بھی اسی مشن کی تکمیل پر ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ:
"فرقان احمد جیسے افسر قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، جنہوں نے مشکل ترین حالات میں عوام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی فرض شناسی اور قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔”
مرحوم اسسٹنٹ کمشنر کی شہادت نے ثابت کر دیا کہ انسانیت کی خدمت ہی اصل اعزاز ہے۔







Discussion about this post