تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

افغان طالبان کی دہشتگردوں کی پشت پناہی بےنقاب

by ویب ڈیسک
فروری 23, 2026
afghan
Share on FacebookShare on Twitter

افغانستان میں طالبان رجیم کی منافقانہ اور شرمناک حقیقت ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہے، جب پاکستان کی درست اور انٹیلی جنس بنیاد پر کی گئی فضائی کارروائیوں کے متاثرہ علاقوںپکتیکا، خوست اور ننگرہار میں میڈیا اور شہریوں کی رسائی کو مکمل طور پر روک دیا گیا۔ یہ پابندی نہ صرف حقائق چھپانے کی کوشش ہے بلکہ دہشت گردوں کی مکمل پشت پناہی اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان نے مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر افغانستان میں دہشت گردوں کے مرکزی ٹھکانوں اور کیمپوں کو نشانہ بنایا، جہاں فتنہ الخوارج (TTP) اور دیگر عالمی دہشت گرد تنظیموں کے عناصر برسوں سے خاندانوں سمیت مقیم تھے۔ یہ کارروائیاں پاکستان کی سرزمین پر ہونے والے حالیہ خودکش حملوں اور دہشت گردی کے واقعات کا براہ راست جواب تھیں، جن میں معصوم شہری اور سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ دی ساؤتھ ایشیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، افغان طالبان نے ان حملوں کے فوراً بعد متاثرہ علاقوں کو گھیر لیا اور افغان میڈیا سمیت مقامی صحافیوں اور شہریوں کی رسائی پر پابندی لگا دی۔ ریاستی زیر انتظام میڈیا نے صرف ضلع بہسود کے ملبے کی محدود فوٹیج دکھائی، جبکہ دیگر تباہ شدہ ٹھکانوں جیسے خوگانی، ارگون، غنی خیل اور دیگرکی کوئی مکمل رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔ صحافیوں کی درخواستیں یکسر مسترد کر دی گئیں، جو اس بات کی واضح غمازی ہے کہ طالبان رجیم زمینی حقائق کو چھپانے اور دہشت گردوں کی موجودگی کو پوشیدہ رکھنے میں مصروف ہے۔

afghanstan

مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ یہ علاقے کئی سالوں سے دہشت گردوں کے خاندانوں کے ٹھکانے بنے ہوئے تھے، جہاں وہ آزادانہ طور پر رہائش پذیر تھے اور پاکستان کے خلاف کارروائیاں منصوبہ بندی کرتے تھے۔ میڈیا کی عدم رسائی نے ہلاکتوں کی اصل تعداد، تباہی کی شدت اور کارروائیوں کے اثرات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آزاد میڈیا اور غیر جانبدار ذرائع کو رسائی نہ دینا اس تاثر کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ افغانستان اب فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی محفوظ جنت بن چکا ہےاور یہ سب طالبان رجیم کی مکمل سرپرستی اور حمایت سے ممکن ہو رہا ہے۔ یہ پابندیاں اور خاموشی طالبان کی منافقت کو عیاں کرتی ہیں,  ایک طرف وہ امن کی باتیں کرتے ہیں، دوسری طرف دہشت گردوں کو پناہ دے کر پاکستان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ پاکستان نے صبر کا مظاہرہ کیا، سفارتی سطح پر بارہا مطالبہ کیا، لیکن جب دہشت گردی جاری رہی تو اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ اب یہ واضح ہے کہ طالبان رجیم کی پالیسیاں نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں۔

Previous Post

سانحہ گل پلازہ، دو بچے ماچس سے کھیل رہے تھے جس سے آگ لگی، ایس ایس پی سٹی

Next Post

بانی پی ٹی آئی پمز اسپتال میں آنکھ کے اہم آپریشن کے بعد اڈیالہ جیل منتقل

Next Post
بانی پی ٹی آئی پمز اسپتال میں آنکھ کے اہم آپریشن کے بعد اڈیالہ جیل منتقل

بانی پی ٹی آئی پمز اسپتال میں آنکھ کے اہم آپریشن کے بعد اڈیالہ جیل منتقل

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist