تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سانحہ گل پلازا سے متعلق رپورٹ تیار

by ویب ڈیسک
جنوری 22, 2026
gul plaza
Share on FacebookShare on Twitter

تحقیقاتی حکام نے سانحہ گل پلازا کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے، جس کے مطابق آگ گل پلازا کی ایک دکان میں لگی، جہاں مصنوعی پھولوں کے سامان کے درمیان بچے کھیل رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر بچے ماچس یا لائٹر سے کھیل رہے تھے، جس سے آگ ابتدائی طور پر دکان کے سامان میں لگی اور پھر عمارت کے بجلی کے تاروں تک پھیل گئی۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے نہیں لگی۔ جیسے ہی آگ بھڑکی، عمارت میں موجود افراد خارجی راستوں کی طرف بھاگے، لیکن عمارت کے دروازے بند ہونے کی وجہ سے شدید بھگدڑ مچی۔ عمارت میں زیادہ تر دکانیں کھلی تھیں، اور چھت کے راستے پر بھی گرل نصب تھی، جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی۔ آگ لگنے سے عمارت کا سی سی ٹی وی سسٹم بھی مکمل طور پر متاثر ہوا۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق عینی شاہدین اور متاثرین کے بیانات حاصل کیے جا چکے ہیں، اور ڈپٹی کمشنر تحقیقات کر رہے ہیں کہ عمارت کے دروازے کیوں بند تھے۔ جاوید نبی کھوسو نے میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو اہلکار دوبارہ عمارت میں داخل ہو کر سرچ کر رہے ہیں، لیکن مشینری کے استعمال سے عارضی طور پر ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا ہے تاکہ عمارت کے گرنے کا خطرہ نہ پیدا ہو۔گل پلازا کے صدر تاجر ایسوسی ایشن نے بتایا کہ احتیاطاً عمارت کی بجلی بند کر دی گئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ملبہ ہٹنے کے بعد گرنے والے حصوں میں دوبارہ سرچ کی جائے گی۔ اب تک 55 سے 60 کے قریب لاشیں نکالی جا چکی ہیں، اور اہل خانہ کے ڈی این اے سیمپلز لیے جا رہے ہیں، جبکہ بعض اعضاء کے ڈی این اے کی تصدیق مشکل ہے۔

Previous Post

کراچی کو وفاق کا حصہ بنایا جائے

Next Post

ٹیلر سوئفٹ کا دوسری سب سے کم عمر سونگ رائٹر کا اعزاز

Next Post
ٹیلر سوئفٹ کی زندگی پر خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

ٹیلر سوئفٹ کا دوسری سب سے کم عمر سونگ رائٹر کا اعزاز

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist