تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹرمپ کی میکسیکو، کولمبیا اور کیوبا کو بھی دھمکیاں

by ویب ڈیسک
جنوری 5, 2026
تمام ترقی پذیر ممالک کے لیے امریکا کے دروازے بند
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کو کھلی دھمکی دے دی ہے کہ اگر وہ امریکا کے مطالبات پر عمل نہیں کریں گی تو انہیں مادورو سے بھی زیادہ بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ٹرمپ نے ایک تازہ انٹرویو میں کہا کہ روڈریگیز کی غیر تعاون کی صورت میں ان کا انجام نہ صرف خطرناک ہوگا بلکہ وہ مادورو کے حالات سے بھی کہیں زیادہ سنگین ہوں گے، جو اس وقت نیویارک کی جیل میں منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ دھمکی اسی وقت سامنے آئی جب روڈریگیز نے ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب کیا اور مادورو کو وینزویلا کا واحد صدر قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ روڈریگیز نے امریکی فوجی کارروائی کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کبھی کسی کا نوآبادیاتی ملک نہیں بنے گا اور ملکی وسائل کے تحفظ کے لیے وہ ہر ممکن اقدام کریں گی۔ انہوں نے فوج اور عوام سے اپیل کی کہ مادورو کی واپسی تک سب متحد رہیں۔

capture

اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاطینی امریکا کے دیگر ممالک کے لیے بھی سخت بیانات دیے ہیں۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کو واضح دھمکی دی اور کہا کہ امریکی فوجی کارروائی کولمبیا میں ایک موزوں اقدام ہو سکتی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ کولمبیا کی صورتحال خراب ہے اور وہاں منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ جاری ہے، جسے امریکا کسی بھی صورت برداشت نہیں کرے گا۔ جب ان سے امریکی کارروائی کی تفصیل پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ان کے لیے بالکل قابلِ قبول ہے۔ امریکی صدر نے کیوبا کے بارے میں بھی سخت لہجے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کیوبا کی حکومت کمزور ہو چکی ہے اور ملک خود گرنے کے قریب ہے۔ ان کے بقول کیوبا کی معیشت وینزویلا کے تیل پر شدید منحصر تھی، جو اب بند ہو چکا ہے۔ ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکا اس وقت وینزویلا کے معاملات پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے اور اگر تعاون نہ ہوا تو دوبارہ فوجی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا، حالانکہ وینزویلا کی سپریم کورٹ نے ڈیلسی روڈریگیز کو عبوری صدر کے طور پر تسلیم کر رکھا ہے۔ اسی موقع پر امریکی صدر نے میکسیکو کو بھی خبردار کیا اور کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے میکسیکو کو اپنے نظام کو درست کرنا ہوگا، ورنہ امریکا سخت اقدامات کرنے پر مجبور ہوگا۔ ماہرین کے مطابق، ٹرمپ کے یہ بیانات لاطینی امریکا میں امریکی بالادستی کے نئے مظاہرے کے مترادف ہیں اور ایک واضح پیغام ہیں کہ امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کو تیار ہے۔

Previous Post

وینزویلا میں امریکی حملوں کی تصدیق، دارالحکومت کاراکاس میں دھماکے

Next Post

بنگلا دیش کا بھارت میں کھیلنے سے انکار، آفریدی کی بھی حمایت

Next Post
اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

بنگلا دیش کا بھارت میں کھیلنے سے انکار، آفریدی کی بھی حمایت

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist