تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارتی آبی جارحیت پر پاکستان کا بھارت سے باضابطہ رابطہ، وضاحت طلب

by ویب ڈیسک
دسمبر 20, 2025
paksitan and india
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کی جانب سے آبی دباؤ کے خدشات پر پاکستان نے سفارتی سطح پر باضابطہ اقدام کرتے ہوئے نئی دہلی سے رابطہ قائم کر لیا ہے اور دریائے چناب میں پانی کی اچانک اور غیر معمولی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے سندھ طاس کمشنر نے یہ معاملہ بھارتی حکام کے سامنے اٹھاتے ہوئے دریائے چناب میں بہاؤ میں نمایاں کمی کی وجوہات پر وضاحت طلب کی ہے۔ انڈس واٹر کمشنر کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بھارتی ہم منصب سے تفصیلی تکنیکی اور آپریشنل معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق پاکستان نے واضح مؤقف اختیار کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت کسی بھی آبی ذخیرے کا ڈیڈ اسٹوریج خالی کرنا ممنوع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 17 دسمبر کے بعد چناب کے بہاؤ میں بہتری کے آثار سامنے آئے ہیں، جبکہ محکمہ آبپاشی مسلسل دریا کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ مرالہ کے مقام پر جموں اور مناور نالے سے آنے والے پانی کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، اور پنجاب کا محکمہ آبپاشی پانی کے بہاؤ سے متعلق تازہ اعداد و شمار باقاعدگی سے انڈس واٹر کمشنر کے دفتر کے ساتھ شیئر کر رہا ہے۔ وزارت نے بتایا کہ شدید کمی کے بعد اب دریائے چناب کے بہاؤ میں استحکام آنا شروع ہو گیا ہے اور مرالہ کے مقام پر پانی کی مقدار دوبارہ معمول کی حد کے قریب پہنچ رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 10 سے 16 دسمبر کے دوران چناب میں پانی کا بہاؤ گزشتہ دس برس کی اوسط سے بھی کہیں کم رہا، اور ایک موقع پر یہ سطح کم ہو کر صرف 870 کیوسک تک آ گئی تھی۔ حکام کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں انہی دنوں کے دوران کم ازکم بہاؤ عموماً 4018 سے 4406 کیوسک کے درمیان رہا ہے، جو حالیہ کمی کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔ مزید برآں سیٹلائٹ تصاویر میں بگلیہار ڈیم کے ذخائر کے خالی کیے جانے اور بعد ازاں دوبارہ بھرنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں، جس نے پاکستان کے خدشات کو مزید تقویت دی ہے۔یہ پیش رفت ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ خطے میں آبی وسائل کا معاملہ محض تکنیکی نہیں بلکہ ایک حساس سفارتی اور اسٹریٹجک مسئلہ بن چکا ہے، جس پر پاکستان پوری سنجیدگی سے نظر رکھے ہوئے ہے۔

Previous Post

امریکا پاکستان کی غزہ میں فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنے کی پیشکش پر شکر گزار

Next Post

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 10،10 سال قید کی سزا

Next Post
خواتین کو وراثت میں حق دینے کی حمایت پر خاتون پولیس افسر کی پذیرائی

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 10،10 سال قید کی سزا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist