تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مزید 20 ممالک کے شہریوں پر امریکا کے دروازے بند

by ویب ڈیسک
دسمبر 17, 2025
امیگریشن انٹرویو کے مترجم سے متعلق نئی پالیسی نافذ
Share on FacebookShare on Twitter

امریکا نے اپنی سفری پابندیوں کا دائرہ غیر متوقع حد تک وسیع کر دیا ہے، جس کے تحت اب 20 نئے ممالک اور فلسطینی اتھارٹی کے جاری کردہ دستاویزات رکھنے والے افراد بھی امریکا میں داخلے سے محروم ہو جائیں گے۔ نئی پابندیوں کے نفاذ کے بعد امریکی داخلے پر قدغنوں سے متاثرہ ممالک کی تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق پانچ ممالک پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ پندرہ دیگر ممالک کے شہری جزوی پابندیوں کا سامنا کریں گے۔ فلسطینی اتھارٹی کے سفری دستاویزات رکھنے والوں کے لیے بھی مکمل پابندی نافذ کی گئی ہے۔ یہ پابندیاں یکم جنوری سے نافذ العمل ہوں گی۔ مکمل پابندی کی زد میں آنے والے ممالک میں برکینا فاسو، مالی، نائجر، جنوبی سوڈان اور شام شامل ہیں۔ جزوی پابندیوں کا سامنا کرنے والے ممالک میں انگولا، اینٹیگوا و باربوڈا، بینن، آئیوری کوسٹ، ڈومینیکا، گیبون، گیمبیا، ملاوی، موریطانیہ، نائجیریا، سینیگال، تنزانیہ، ٹونگا، زیمبیا اور زمبابوے شامل ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان ممالک میں بدعنوانی، ناقابلِ اعتماد شہری اور سفری ریکارڈ، ویزا کی خلاف ورزیاں، اپنے شہریوں کی واپسی سے انکار اور حکومتی عدم استحکام جیسے مسائل موجود ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کی مؤثر جانچ ممکن نہیں۔ تاہم پابندیوں میں کچھ افراد کو استثنیٰ حاصل ہو گا، جن میں ویزا یافتہ افراد، مستقل امریکی رہائشی، سفارتی عملہ، کھلاڑی اور وہ افراد شامل ہیں جن کا امریکا میں داخلہ قومی مفاد میں ضروری سمجھا جائے۔ ان فیصلوں پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور امیگریشن کے حامی گروپوں نے شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ پابندیاں قومی سلامتی کے بہانے مخصوص ممالک اور قومیتوں کو اجتماعی طور پر نشانہ بنانا ہیں۔ افغان شہریوں کے لیے خصوصی امیگرنٹ ویزا پروگرام کی حمایت کرنے والی تنظیموں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے، کیونکہ نئی پابندیوں میں ان افغان شہریوں کے لیے واضح استثنیٰ شامل نہیں جو امریکا کے ساتھ تعاون کر چکے ہیں۔ متاثرہ ممالک نے بھی اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کیا ہے اور امریکی حکام سے وضاحت طلب کرنے کا عندیہ دیا ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس اقدام کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی انصاف کے نقطہ نظر سے سوالات کے دائرے میں لایا جا رہا ہے۔

Previous Post

جسٹس طارق جہانگیری کا ہائیکورٹ کی کارروائی آئینی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

Next Post

سڈنی بیچ فائرنگ واقعہ: زیرعلاج ملزم پر فرد جرم عائد

Next Post
bondi beach

سڈنی بیچ فائرنگ واقعہ: زیرعلاج ملزم پر فرد جرم عائد

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist