تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایمنسٹی انٹرنیشنل عورت کی عزت پر سنگین حملہ قرار دے دیا

by ویب ڈیسک
دسمبر 17, 2025
india
Share on FacebookShare on Twitter

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ کسی عوامی عہدے دار کی جانب سے کسی خاتون کا حجاب یا نقاب زبردستی ہٹانا نہ صرف اس کی ذاتی آزادی پر حملہ ہے بلکہ اس کی عزت، شناخت اور وقار کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کے اقدامات خواتین کے بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں اور معاشرے میں خوف، عدم تحفظ اور عدم احترام کے ماحول کو جنم دیتے ہیں۔ تنظیم نے زور دیا کہ عوامی عہدیداران پر لازم ہے کہ وہ مذہبی آزادی، شخصی انتخاب اور خواتین کے وقار کا ہر صورت احترام کریں۔یہ سخت ردعمل بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے حالیہ اقدام کے بعد سامنے آیا، جہاں پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران انہوں نے ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبردستی ہٹا دیا تھا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ملک بھر میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا اور اس عمل کو خواتین اور اقلیتوں کے خلاف طاقت کے ناجائز استعمال کی مثال قرار دیا گیا۔ بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور سماجی رہنماؤں نے اس واقعے کو اقلیتی خواتین کے تحفظ کے حوالے سے نہایت تشویشناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار افراد کے خلاف فوری، شفاف اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی خاتون کے لباس، عقیدے یا مذہبی شناخت کے ساتھ اس طرح کا رویہ نہ صرف ناقابل قبول بلکہ اخلاقی اقدار کے بھی منافی ہے۔ وزیراعلیٰ کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے، جس سے یہ معاملہ مزید سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔

Previous Post

بھارت : مسلم خاتون کا نقاب کھینچ کر اتارنے کا افسوسناک واقعہ

Next Post

کشمیر بھارت کا نہیں، دہشت گردی بند کرو، پاکستان کا دو ٹوک جواب

Next Post
un

کشمیر بھارت کا نہیں، دہشت گردی بند کرو، پاکستان کا دو ٹوک جواب

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist