تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹرمپ کا بی بی سی پر بڑا وار، 5 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر

by ویب ڈیسک
دسمبر 16, 2025
بھارت پر امریکی چابک! صدر ٹرمپ نے 25 فیصد مزید ٹیرف چسپاں کر دیا
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف ایک بڑا اور غیر معمولی قانونی قدم اٹھاتے ہوئے ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے، جس میں پانچ ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ امریکی ریاست فلوریڈا کی عدالت میں دائر کیا گیا، جس نے عالمی میڈیا حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ بی بی سی نے 6 جنوری کی ان کی تقریر کا ایڈٹ شدہ کلپ نشر کر کے حقائق کو مسخ کیا اور تقریر کو اس کے اصل سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، جس کے نتیجے میں ان کی سیاسی اور عوامی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ادارے نے تقریر کے مختلف حصوں کو اس انداز میں جوڑ کر نشر کیا کہ یہ تاثر پیدا ہوا گویا انہوں نے اپنے حامیوں کو کیپیٹل کی جانب مارچ اور تشدد پر اکسانے کی ہدایت دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق حقیقت اس کے برعکس ہے، کیونکہ نشر کیے گئے جملے تقریر کے ایسے حصوں سے لیے گئے تھے جو تقریباً ایک گھنٹے کے وقفے سے ادا کیے گئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مصنوعی ترتیب نے ایک گمراہ کن بیانیہ تشکیل دیا، جس نے عوامی رائے کو متاثر کیا اور ان کے خلاف غلط فہمیاں پیدا کیں۔ ٹرمپ نے اس معاملے پر پہلے بھی بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی وارننگ دی تھی، تاہم اب انہوں نے باضابطہ قانونی کارروائی کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔

bbc

دوسری جانب بی بی سی نے اس معاملے پر اپنے مؤقف میں اعتراف کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ سے معذرت کر لی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ 6 جنوری 2021 کی تقریر کے حصوں کو جس انداز میں پیش کیا گیا، اس سے یہ تاثر ابھرا کہ ٹرمپ نے براہِ راست تشدد پر اکسانے کی اپیل کی، حالانکہ یہ تاثر درست نہیں تھا۔ اس تنازع کے اثرات بی بی سی کے اندر بھی نمایاں ہوئے، جہاں ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور بی بی سی نیوز کی سربراہ ڈیبورا ٹرنس نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ واقعہ عالمی صحافت میں ادارتی ذمہ داری، خبر کی پیشکش اور میڈیا کے اثر و رسوخ پر ایک بار پھر سنجیدہ سوالات اٹھا گیا ہے۔

Previous Post

دنیا کے محفوظ اور غیر محفوظ ممالک کی فہرست جاری

Next Post

بونڈی بیچ کے حملہ آوروں نے نومبر میں فلپائن کا دورہ کیا

Next Post
bondi beach

بونڈی بیچ کے حملہ آوروں نے نومبر میں فلپائن کا دورہ کیا

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist