تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بلوچستان : کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت سو سے زائد افراد نے ہتھیار ڈال دیے

by ویب ڈیسک
دسمبر 6, 2025
balochistan
Share on FacebookShare on Twitter

بلوچستان کے علاقے سوئی میں ایک بڑی اور غیر معمولی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے کمانڈر سمیت ایک سو سے زائد افراد نے ہتھیار ڈال کر ریاستِ پاکستان سے وفاداری کا اعلان کر دیا۔ یہ منظر اس وقت مزید پُراثر ہو گیا جب انہوں نے اسلحہ زمین پر رکھ کر پاکستان کا پرچم تھاما اور ملک کے ساتھ اپنی وابستگی کا حلف لیا۔حکام کے مطابق تنظیم کے سرکردہ کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی اور ان کے ساتھیوں نے اپنا اسلحہ میر آفتاب احمد بگٹی کے حوالے کیا۔ اس موقع پر علاقے میں امن، اتحاد اور یکجہتی کی ایک نئی لہر محسوس کی گئی، جسے مقامی افراد نے بھی خوش آئند قرار دیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر ہتھیار ڈالنے والے افراد اور رہنماؤں کو قومی دھارے میں واپس آنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پرچم تھامنا اس بات کی دلیل ہے کہ انہوں نے امن، ترقی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم بلوچستان میں ایک مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ریاست نے کبھی بھی بات چیت اور مفاہمت کے دروازے بند نہیں کیے۔ ان کے مطابق بلوچستان میں ریاست مخالف عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، مگر جو لوگ ہتھیار چھوڑ کر آئین و قانون کو تسلیم کریں گے، انہیں سینے سے لگایا جائے گا اور معاشرے کا مفید حصہ بنایا جائے گا۔ سرفراز بگٹی نے سخت لہجے میں یہ بھی کہا کہ جو لوگ ریاست کی نرمی کو کمزوری سمجھیں گے، ان کا آخری دم تک تعاقب کیا جائے گا۔ ریاست کی رِٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اور امن کو سبوتاژ کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔ یہ پیشرفت بلوچستان میں امن کی جانب ایک مضبوط قدم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید شدت پسند عناصر بھی ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہوں گے۔

Previous Post

خیبر پختونخوا: پاک فوج کی 2 کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک

Next Post

پنجاب : ون ڈش اور لاؤڈ اسپیکر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Next Post
food

پنجاب : ون ڈش اور لاؤڈ اسپیکر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Discussion about this post

تار نامہ

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

iran school 2

ایران میں اسکول پر حملہ امریکی فوج نے کیا، تحقیقات میں انکشاف

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist