تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

احمد نورانی، جمیل فاروقی اور سیمابیہ طاہر اشتہاری قرار

by ویب ڈیسک
دسمبر 6, 2025
خاتون جج دھمکی کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کی معافی
Share on FacebookShare on Twitter

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مبینہ پروپیگنڈے سے متعلق درج مقدمات میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے صحافیوں احمد نورانی، جمیل فاروقی اور تحریکِ انصاف کی رہنما سیمابیہ طاہر کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملزمان متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد قانون کے مطابق انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ عدالت نے ان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے، تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق تینوں افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ہیں، جن کا چالان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مکمل کر کے عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ این سی سی آئی اے نے یہ مقدمات رواں سال جولائی اور اگست میں درج کیے تھے، جن میں سوشل میڈیا کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور منفی مواد پھیلانے کے الزامات شامل ہیں۔ اسی تناظر میں ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایک شخص قومی سلامتی کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے، جو یہ سمجھتا ہے کہ اگر وہ نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ ایسے عناصر کسی بھی صورت عوام کو گمراہ کرنے اور ملکی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور ریاستی اداروں کے خلاف منظم مہمات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بات کے لیے پرعزم نظر آ رہے ہیں کہ قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ ہونے دیا جائے۔

Previous Post

ٹرمپ کو فیفا کے پہلے امن ایوارڈ سے نواز دیا گیا

Next Post

53 کروڑ روپے فراڈ کیس؛ نادیہ حسین کے شوہر کو بڑا ریلیف مل گیا

Next Post
نادیہ حسین کے شوہر کا  5 روزہ جسمانی ریمانڈ

53 کروڑ روپے فراڈ کیس؛ نادیہ حسین کے شوہر کو بڑا ریلیف مل گیا

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist