تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹرمپ کا پناہ گزینوں کے لیے بڑا اعلان

by ویب ڈیسک
دسمبر 1, 2025
تمام ترقی پذیر ممالک کے لیے امریکا کے دروازے بند
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پناہ گزینوں کی درخواستوں سے متعلق حالیہ پابندی کے مستقبل پر گفتگو کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ یہ فیصلہ وقتی نہیں بلکہ طویل عرصے تک برقرار رہ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تعطل کو ختم کرنے کے لیے فی الحال کوئی حتمی وقت مقرر نہیں کیا گیا اور یہ پالیسی غیر معینہ مدت تک جاری رہ سکتی ہے۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دوٹوک انداز میں واضح کیا کہ امریکا اب مزید مہاجرین کو قبول کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ ان کے مطابق ملک پہلے ہی متعدد مسائل کا شکار ہے اور ایسے حالات میں نئے افراد کی آمد مزید پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے۔ اپنے بیان میں ٹرمپ نے بعض ترقی پذیر ممالک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دنیا کے کچھ خطے جرائم اور بدانتظامی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں حکومتیں اپنے شہریوں کی بنیادی ضروریات تک پوری کرنے میں ناکام ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایسے ماحول سے تعلق رکھنے والے افراد کی ضرورت نہیں۔

"How long does your Administration plan to pause asylum?"@POTUS: "A long time. We don't want those people. We have enough problems… You know why we don't want them? Because many of them are NO GOOD and they should NOT be in our country." 🔥 https://t.co/ZccfB8aGH4 pic.twitter.com/9ypuhyIFUf

— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) November 30, 2025

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر پر بھی کڑی تنقید کی، جو صومالی نژاد ہونے کے ساتھ دو دہائیاں قبل ایک پناہ گزین کے طور پر امریکا آئی تھیں اور بعد ازاں سیاسی مقام حاصل کیا۔ یاد رہے کہ امریکا نے محض دو دن قبل پناہ گزینوں کی تمام نئی اور زیرِ غور درخواستوں پر عارضی طور پر فیصلہ سازی روکنے کا اعلان کیا تھا، جو اب ایک زیادہ سخت اور طویل المدت پالیسی کی شکل اختیار کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

Previous Post

مستند دستاویزات رکھنے والے کسی مسافر کو سفر سے نہیں روکا جائے گا

Next Post

پاکستان کیخلاف راج ناتھ کا بیان، کینیڈا میں سکھوں کا مظاہرہ

Next Post
sikh 2

پاکستان کیخلاف راج ناتھ کا بیان، کینیڈا میں سکھوں کا مظاہرہ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist