تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پنجاب : ٹریفک قوانین پر سخت اور بڑے فیصلے

by ویب ڈیسک
نومبر 28, 2025
پنجاب : ٹریفک قوانین پر سخت اور بڑے فیصلے
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں صوبے کے ٹریفک نظام میں بڑی اور فیصلہ کن تبدیلیاں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ وہ گاڑیاں جن کے چالان بار بار جمع ہوں گے، انہیں اب نیلام کردیا جائے گا، جبکہ قانون شکنی کرنے والی سرکاری گاڑیاں بھی سخت جرمانوں سے مستثنیٰ نہیں ہوں گی۔  پنجاب میں یک طرفہ ٹریفک کی مسلسل خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کے لیے شہریوں کو تیس دن کی مہلت دی جارہی ہے۔ اس دوران یوٹرن کی ری ماڈلنگ اور سڑکوں کی ازسرِ نو ترتیب سے ٹریفک کو زیادہ محفوظ اور مؤثر بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ حادثات میں جان کی بازی ہارنے والے شہریوں کے اہلِ خانہ کی فوری مالی معاونت پر بھی اتفاق ہوا۔ پنجاب کے پرانے ساٹھ سالہ ٹریفک ایکٹ میں بیس بڑی اصلاحات شامل کی گئی ہیں۔ نئے نظام کے تحت شادی ہالوں میں مناسب پارکنگ کی عدم موجودگی پر ان کی منظوری نہیں دی جائے گی۔ کم عمر ڈرائیونگ کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور انڈر ایج ڈرائیونگ کی صورت میں گاڑی مالک کو چھ ماہ تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ صوبے بھر میں مسافر بسوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرنے کے کلچر کو مکمل طور پر ختم کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

lahore

لاہور کی پانچ بڑی شاہراہوں پر چنگ چی رکشوں کی مکمل پابندی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹوں کو ختم کیا جاسکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے ٹریفک نظام میں نمایاں بہتری کے لیے تیس روزہ حتمی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ بین الاضلاعی سفر کرنے والی گاڑیوں کو تیز رفتاری کی صورت میں سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ فیصلے ٹریفک قوانین کے نفاذ، شہریوں کی حفاظت اور پنجاب کے ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک بڑے قدم کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

lahore 3

Previous Post

بانی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی

Next Post

کسی کی قسمت میں دھرنے ہیں اور کسی کی قسمت میں خدمتِ خلق

Next Post
ارکان اسمبلی کو فساد برپا کرنے کیلئے رقم دی جارہی ہے، وزیر اطلاعات پنجاب

کسی کی قسمت میں دھرنے ہیں اور کسی کی قسمت میں خدمتِ خلق

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist