تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ضمنی الیکشن میں نون لیگ کی واضح جیت

by ویب ڈیسک
نومبر 24, 2025
election
Share on FacebookShare on Twitter

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نمایاں کامیابی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی جماعت کے تمام فاتح امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے ان نتائج کو نواز شریف کی قیادت، کارکنوں کی محنت اور عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔ ایوانِ وزیر اعظم سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ یہ کامیابیاں ثابت کرتی ہیں کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں، کارکردگی اور عوامی خدمت کے ایجنڈے کو تسلیم کیا ہے۔ ان کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی شبانہ روز محنت نے ووٹرز کو حکومتی اقدامات پر مزید یقین دلایا۔ کامیاب امیدواروں میں این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے سردار محمود قادر لغاری، پی پی 203 ساہیوال سے چوہدری حنیف جٹ، پی پی 87 میانوالی سے علی حیدر نور نیازی، پی پی 116 فیصل آباد سے احمد شہریار، پی پی 115 سے محمد طاہر پرویز، این اے 104 سے دانیال احمد اور پی پی 98 سے آزاد علی تبسم شامل ہیں۔ اسی طرح خیبر پختونخوا کے حلقہ این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان بھی کامیاب ہوئے۔اتوار کو ہونے والی پولنگ سخت سیکیورٹی میں صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بلاوقفہ جاری رہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال قابو میں رہی جبکہ ووٹرز کے بڑے پیمانے پر باہر آنے کو خوش آئند رجحان قرار دیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر بھی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ شیر نے میدان مار لیا‘‘۔

الحمدللہ شیر نے میدان مار لیا

شکریہ عوام
شکریہ پنجاب
شکریہ پاکستان#VoteSirfSherKa pic.twitter.com/YlYUdd4RyW

— PMLN (@pmln_org) November 23, 2025

دوسری جانب پی ٹی آئی نے لاہور اور ہری پور کے سوا تمام حلقوں میں باضابطہ بائیکاٹ کیا، جبکہ پیپلز پارٹی نے دو قومی اور ایک صوبائی نشست پر حصہ لیا۔ پنجاب میں ضمنی الیکشن زیادہ تر ان سیٹوں پر ہوا جو مئی 2023 کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہوئی تھیں۔ مجموعی طور پر 12 نشستوں پر 105 امیدوار میدان میں تھے جن میں سے زیادہ تر مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کے درمیان رہا۔  حزب اختلاف کی مختلف جماعتوں نے انتخابات پر دھاندلی کے الزامات بھی لگائے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے این اے 129 لاہور میں بے ضابطگیوں کا دعویٰ کیا۔یہ نتائج ایک بار پھر پنجاب کی سیاسی سمت واضح کرتے ہیں کہ موجودہ انتظامیہ پر عوام کا اعتماد برقرار ہے اور مسلم لیگ (ن) کی انتخابی پوزیشن مزید مضبوط ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

Previous Post

بابر نے کوہلی کا ٹی 20 انٹرنیشنلز کا ایک اور ریکارڈ برابر کردیا

Next Post

ڈکی کی درخواستِ ضمانت منظور

Next Post
ڈکی بھائی کیس: جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع

ڈکی کی درخواستِ ضمانت منظور

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist