تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکا: غیرقانونی اور جرائم میں ملوث 200 بھارتی شہری ڈی پورٹ

by ویب ڈیسک
نومبر 19, 2025
ٹرمپ انتظامیہ کا سخت اقدام: محکمہ خارجہ سے 1300 سے زائد اہلکار برطرف
Share on FacebookShare on Twitter

امریکا نے غیر قانونی رہائش اور مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 200 بھارتی شہریوں کو بھارت ڈی پورٹ کر دیا ہے۔ ان میں بدنامِ زمانہ گینگسٹر انمول بشنوئی، پنجاب میں مطلوب دو خطرناک ملزمان اور 197 غیرقانونی طور پر مقیم افراد شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انمول بشنوئی، گرفتار گینگ لیڈر لارنس بشنوئی کا چھوٹا بھائی ہے جو طویل عرصے سے بھارت میں درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ اس کے خلاف درج کیسز میں سابق بھارتی وزیر بابا صدیق کے قتل کا منصوبہ، اور اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر ہونے والی فائرنگ بھی شامل ہے۔

تحقیقات سے سامنے آیا ہے کہ انمول بشنوئی نے اپریل 2022 میں جعلی پاسپورٹ کے ذریعے بھارت سے فرار حاصل کیا اور پھر امریکا و کینیڈا کے درمیان جعلی روسی دستاویزات استعمال کرتے ہوئے سفر کرتا رہا۔ اس عرصے میں اس کا بڑے بھائی لارنس بشنوئی بیرونِ ملک بیٹھ کر پورے گینگ کی سرگرمیاں چلاتا رہا۔امریکی حکام نے گزشتہ سال کیلیفورنیا میں انمول بشنوئی کو گرفتار کیا تھا اور اسے الیکٹرانک اینکل مانیٹر کے تحت نگرانی میں رکھا گیا۔ بعدازاں اسے باقاعدہ حراست میں لے کر لویزیانا سے بھارت بھیجنے کی کارروائی مکمل کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بابا صدیق کے اہلِ خانہ نے انمول کے خلاف امریکی اداروں میں قانونی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔ انہیں حال ہی میں امریکی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر بتایا گیا کہ ملزم کو بھارت ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔بابا صدیق کے خاندان نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انمول بشنوئی کو دہلی پہنچتے ہی فوری گرفتار کیا جائے، تاکہ اس کے خلاف چلنے والے سنگین مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

Previous Post

مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال کا فیصلہ

Next Post

پاکستانی فضائی حدود کی پابندی ، بھارتی ایئر لائنز کو بھاری نقصان

Next Post
ائیر انڈیا کا بوئنگ 787 طیارہ احمد آباد میں گر کر تباہ

پاکستانی فضائی حدود کی پابندی ، بھارتی ایئر لائنز کو بھاری نقصان

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist