تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ

by ویب ڈیسک
نومبر 12, 2025
ayaan
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، ملک کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں یہ اجلاس غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کسی بھی وقت بلایا جا سکتا ہے، جس میں قومی سلامتی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔اسلام آباد میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کے بعد ملک کی فضا سوگوار ہے، اور حکومت کے اعلیٰ حلقوں میں سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی اور داخلی سلامتی کے امور پر سنجیدہ غور و فکر جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم میں مزید تبدیلیوں پر بھی مشاورت ہوگی۔ یہ وہ ترمیم ہے جس پر حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے سخت مؤقف سامنے آ چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حکومت نے ترمیم میں اضافی نکات شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو آج وفاقی کابینہ سے منظور کیے جائیں گے۔ منظوری کے بعد بل دوبارہ سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب اپوزیشن نے بھی خاموشی توڑ دی ہے اور 11 ترامیم پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وہ عدالتی ڈھانچے میں تبدیلی  اور استثنیٰ کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

یہ اجلاس اس وقت بلایا گیا ہے جب ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر نے سر اٹھایا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں افغانستان سے منسلک گروہوں کی جانب سے پاکستان کے مختلف حصوں میں حملوں میں تیزی آئی ہے۔ اسلام آباد دھماکے کے بعد سرحدوں پر بھی تناؤ بڑھ گیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک-افغان تعلقات، دوحہ اور استنبول میں ہونے والے مذاکرات، اور طالبان کے ساتھ حالیہ بات چیت کے ناکام ہونے کی وجوہات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔حکومت کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو فوری طور پر دستیاب رہنے کی ہدایت دی ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی فیصلے کو فوراً عمل میں لایا جا سکے۔سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق آج کا اجلاس محض ایک رسمی کارروائی نہیں، بلکہ آنے والے دنوں کی سیاسی اور آئینی سمت کا تعین کر سکتا ہے۔ سیکیورٹی بحران، آئینی تنازعات اور اپوزیشن کے دباؤ کے درمیان حکومت کے لیے یہ ایک نازک موڑ ہے، جس میں ایک غلط فیصلہ حالات کو مزید سنگین بنا سکتا ہے۔

Previous Post

ترکیہ کا سی 130 طیارہ جارجیا میں گرکر تباہ، 20 فوجی جاں بحق

Next Post

صائم ایوب بہترین آل راؤنڈر برقرار

Next Post
صائم ایوب 10 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر

صائم ایوب بہترین آل راؤنڈر برقرار

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist