تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکی سینیٹ سے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

by ویب ڈیسک
نومبر 11, 2025
usa 9
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی کیپیٹل میں شٹ ڈاؤن کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے، جب چند ڈیموکریٹک سینیٹرز نے ریپبلکنز کے ساتھ مل کر وفاقی حکومت کی فنڈنگ کے بل کی منظوری دی، جس سے طویل عرصے سے جاری بندش ختم ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ سی این این کے مطابق، 8 ڈیموکریٹک ارکان نے اس شرط کے بغیر ریپبلکنز کی حمایت کی کہ افورڈیبل کیئر ایکٹ (اے سی سی) کی سبسڈیز میں توسیع کی ضمانت دی جائے۔ اس فنڈنگ معاہدے کی منظوری سینیٹ میں 60 کے مقابلے میں 40 ووٹ سے ہوئی، جب کہ ریپبلکن سینیٹر رینڈ پال نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ اب یہ بل ہاؤس میں جائے گا، جہاں جی او پی کے رہنما توقع کر رہے ہیں کہ بدھ تک یہ منظور ہو جائے گا اور سب سے طویل امریکی شٹ ڈاؤن ختم کر سکے گا۔ معاہدے کی منظوری کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط متوقع ہیں، جو وفاقی فوڈ ایڈ، خواتین و بچوں کے غذائیتی پروگرام، ویٹرنز پروگرام اور لاکھوں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں کو بحال کرے گا۔

usa sante

اس معاہدے پر سینٹرلسٹ ڈیموکریٹس نے زور دیا کہ مستقبل میں کسی صحت کی دیکھ بھال کے بل پر ووٹ لینے کی ضمانت دی جائے، تاہم پارٹی کی بائیں بازو کی جانب سے غصہ بھی دیکھا گیا، کیونکہ اے سی سی سبسڈیز کی توسیع کے حوالے سے کوئی حقیقی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ان 8 ڈیموکریٹک سینیٹرز میں ڈک ڈربن، میگی ہیسن، ٹم کین، جین شاہین، کیتھرین کورٹز ماسٹو، جان فیٹر مین، جیکی روزن اور آزاد رکن اینگس کنگ شامل ہیں، جنہوں نے پارٹی کی مخالفت کے باوجود وفاقی حکومت کو دوبارہ کھولنے کے لیے اہم قدم اٹھایا۔ اب توجہ ہاؤس اسپیکر مائیک جانسن اور ایوان کے ارکان پر ہے، جو وسط ستمبر کے بعد واشنگٹن واپس آ رہے ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ بدھ کو دوپہر 4 بجے سینیٹ سے منظور شدہ بل پر ووٹ دیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے بھی سی این این کو یقین دلایا کہ وہ اس بل کی منظوری کے لیے تیار ہیں اور یہ اقدام امریکہ کو جلد دوبارہ کھولنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس پیش رفت کے بعد نہ صرف شٹ ڈاؤن ختم ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، بلکہ لاکھوں امریکی شہریوں کو اہم سرکاری خدمات کی بحالی اور مالی استحکام بھی میسر آئے گا۔

Previous Post

جسٹس اطہر نے بھی چیف جسٹس کو خط لکھ ڈالا

Next Post

حج کے دوران جدید ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

Next Post
خیبرپختونخوا میں ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ

حج کے دوران جدید ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

Discussion about this post

تار نامہ

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

iran school 2

ایران میں اسکول پر حملہ امریکی فوج نے کیا، تحقیقات میں انکشاف

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist