تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

شبلی فراز کی نشست پر الیکشن روکنے کی استدعا مسترد

by ویب ڈیسک
اکتوبر 29, 2025
پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کی مذمت، سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی اور واضح کیا کہ عدالت سینیٹ انتخابات کے عمل میں مداخلت نہیں کرے گی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کے دوران پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ دوبارہ ہائیکورٹ کو بھیج دیا، ساتھ ہی وہاں زیرِ التواء درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔ سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ کل شبلی فراز کی سیٹ پر سینیٹ کا الیکشن ہے لہٰذا الیکشن شیڈول روکنے کا حکم دیا جائے۔ تاہم بینچ نے یہ استدعا مسترد کر دی۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے:
"جب آپ نے خود امیدوار نامزد کر دیا تو پھر حکمِ امتناع کس بنیاد پر مانگ رہے ہیں؟”

جسٹس جمال مندوخیل نے گوہر کے جواب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر نامزدگی ’مجبوری‘ تھی تو پھر عدالت کو الیکشن سے روکنے کے لیے کیوں ملوث کیا جا رہا ہے؟بیرسٹر گوہر نے مؤقف اپنایا کہ "صرف ایک نشست پر الیکشن ہے، ہمیں دو آئینی عہدوں سے بے آبرو کر کے نکالا گیا، اس لیے الیکشن پر روک لگائی جائے”۔ تاہم بینچ نے واضح کیا کہ عدالت سینیٹ الیکشن کے عمل میں مداخلت نہیں کرے گی۔ سپریم کورٹ نے ساتھ ہی پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے کیس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کے فیصلے کو بھی ختم کرتے ہوئے ہائیکورٹ کو فریقین کو سن کر جلد فیصلہ سنانے کا حکم دے دیا۔

Previous Post

پاکستانی چلغوے کے جنگلات کی بحالی کے منصوبے پر اقوام متحدہ کا ایوارڈ

Next Post

تہران : پاکافغان وزرائے داخلہ ملاقات, اختلافات مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق

Next Post
mohsin naqvi

تہران : پاکافغان وزرائے داخلہ ملاقات, اختلافات مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist