تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

چمن اور کرم سیکٹر میں افغان فورسز اور طالبان کی بلااشتعال فائرنگ

by ویب ڈیسک
اکتوبر 15, 2025
چمن اور کرم سیکٹر میں افغان فورسز اور طالبان کی بلااشتعال فائرنگ
Share on FacebookShare on Twitter

افغان فورسز اور طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چمن میں افغان فورسز نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی میں ویش منڈی اور اسپن بولدک میں افغان طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دس زخمی ہوئے۔ فی الحال فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے تاہم سرحدی علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔کشیدگی کے باعث چمن کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں، جب کہ پولیو مہم کو بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے مشترکہ حملے کو ناکام بنایا۔ افغان طالبان نے علی الصبح تین مقامات پر حملے کیے، تاہم پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے وہ پسپا ہو گئے۔موصول اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 افغان طالبان مارے گئے ہیں، جب کہ دہشت گرد دیہات اور معصوم شہریوں کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاک افغان دوستی گیٹ کو دھماکے سے تباہ کر دیا، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ تجارت اور مقامی آمد و رفت کے مخالف ہیں۔ دوسری جانب کرم سیکٹر میں بھی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی فائرنگ پر پاک فوج نے مؤثر کارروائی کی۔جوابی کارروائی میں آٹھ پوسٹیں اور چھ ٹینک بمعہ عملہ تباہ کر دیے گئے، جب کہ متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے اور امریکی ساختہ اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کرم سیکٹر میں اس وقت صورتحال قابو میں ہے تاہم اسپن بولدک کے اطراف مزید افغان طالبان کے اکٹھے ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

Previous Post

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ڈالر کے قرض کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ طے

Next Post

پاکستانی دستاویزی فلم ’موکلانی: دی لاسٹ موہانس‘ کے لیے عالمی ایوارڈ

Next Post
پاکستانی فلم نے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی دستاویزی فلم ’موکلانی: دی لاسٹ موہانس‘ کے لیے عالمی ایوارڈ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist